کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا،ڈی جی نیب

  • October 16, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ (این این آئی )پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروسز گروپ گریڈ بائیس کے محمد عابد جاوید نے ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔ڈی جی نیب بلوچستان نے کرپشن کے مکمل خاتمہ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کا تسلسل جاری رہے گا۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کے وڑن کے مطابق"احتساب سب کیلئے یکساں" کے اصول ملحوظ خاطر رکھے جائینگے، عوام کرپشن کے خاتمہ کیلئے احتساب کے اداروں کیساتھ تعاون کریں،سول سوسائٹی ، میڈیااور معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کی شمولیت اورکرپشن کے تدارک کیلئے اجتماعی کاوشوں سے بد عنوانی کے عفریت پر قابو پایا جاسکتاہے۔محمد عابد جاوید نے نے سال۔ 1984میں پاکستان سول سروس جوائن کی اور اس دوران پاکستان کے چاروں صوبوں میں اہم پوسٹوں پر تعینات رہے۔ احتساب اور تفتیش کے شعبے میں مہارت حاصل ہونے کی وجہ سے انہیں ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زمہ داریاں بھی تفویض کی گئیں۔عابد جاوید نے مارچ 2018 میں قومی احتساب بیورو اسلام آباد جوائن کیا جہاں وہ اہم امور سرانجام دیتے رہے۔محمدعابد جاوید نے دوران سروس صوبہ بلوچستان میں بھی خدمات سر انجام دیں۔ وہ بلوچستان میں 1986سے 1998 تک مختلف عہدوں پر فائز رہے ھن میں اسٹنٹ کمشنر مستونگ ،کوئٹہ ،ڈپٹی کمشنر لورالائی اور پولیٹیکل ایجنٹ ژوب قابل ذکر ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر انہیں نیب بلوچستان کی قیادت سونپی گئی ہے۔