آئین کے اسلامی دفعات کا ہرحال میں تحفظ کریں گے،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • October 16, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ آئین کے اسلامی دفعات کا ہرحال میں تحفظ کریں گے عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور مرکزی نقطہ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کاتحفظ ہمارے ایمان و عقیدہ کااہم ترین حصہ ہے اور ان عقائد کے حوالہ سے آئین پاکستان کے ہر آرٹیکل اور قانون کی ہر شق کا ہر قیمت پر تحفظ کیاجائے گا اور اس سلسلہ میں ہر طرح کے بیرونی دباؤ اور اندرونی سازشوں کا مل کر اور ڈٹ کر مقابلہ کیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ختم نبوت دفتر میں تقریب سے خطاب بعدازاں مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایاسے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمد ابراہیم سمیت علمائے کرام وآئمہ کرام بھی موجودتھے ۔مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ ہم سب ملکراسلامی قوانین کو غیر مؤثر کرنے کے ذمہ دار عناصر کو بے نقاب کرنے اور کیفر کردار تک پہنچانے کی جدوجہد کرتے رہیں گے۔ پاکستان میں سیکولر طبقہ کی طرف سے آئین پاکستان کی اسلامی دفعات اور اسلامی معاشرت کے خلاف سازشوں اور مغربی بے حیاء طرز زندگی کے لیے مطالبات کی اکادکا کوششوں کے مقابلہ میں تمام فروعی گروہی مسلکی اختلافات کو بالاتر رکھ کر اتحاد و اتفاق اور برداشت و رواداری کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم دینی مدارس کے خلاف منفی پراپیگنڈے اور ان کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی شدید مذمت کرتے ہیں ملک میں دینی مدارس کسی بھی دہشت گردی میں ملوث نہیں ۔حکومت سودی معیشت ،میڈیا کے ذریعہ اسلامی شعائر کا مذاق اڑانے اور فحاشی و عریانی اور بھارتی وغیر اسلامی ثقافت کے فروغ کاخاتمہ کریں۔قادیانی آئین پاکستان کے غدار ہیں ناموس رسالت قانون میں کسی قسم کی ترمیم وتنسیخ برداشت نہیں کیا جائیگا ملک میں اسلامی قانون کے سواکوئی قانون قبول نہیں ۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کامرکزی عقیدہہے سب سے پہلااجماع صحابہ کرام نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ پر کیاختم نبوت اورناموس رسالت کے تحفظ کا کام آئینی اور قانونی حق ہے یہ جنت کا حصول کا بھی آسان ذریعہ ہے ۔علمائے کرام قوم کی رہنماکرتے ہوئے اتحاد ویکجہتی کا کام کریں جماعت اسلامی قوم وعلماء کرام کو متحد کرنے ،دشمن کی سازشوں سے باخبر رہنے اور مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔