پی ٹی آئی کی حکومت نے غربیوں کو ختم کرنیکی مہم شروع کررکھی ہے ، ایچ ڈی پی

  • October 16, 2018, 11:31 pm
  • National News
  • 110 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں بجلی کی نرخوں میں مجوزہ اضافہ کی منظوری سے قبل ہی بلوں میں صارفین کو اضافی چارچزبھیجنے جانے کی شد الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس مہینے جو بل کوئٹہ کے صارفین کو موصول ہوئے ہیں اس میں بجلی کی صرف شدہ یونٹوں سے کئی گناہ زیادہ رقم فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارچ کر کے صارفین کو بھیجوائی گئی ہے جو بجلی کے صارفین کے ساتھ انتہائی ظلم ہے ،بیان میں کہا گیا کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن کے دور میں عوام سے کئی ایسے وعدے کئے تھے جس کے مطابق اگر وہ اقتدار میں آجاتے ہیں تو ملک کے غریب عوام کی زندگیوں میں راتوں رات تبدیلی لا کر ان پر مسلط مہنگائی،بیروزگاری اور غربت کا خاتمہ شامل تھا ،لوٹ کھسوٹ،قومی دولت اور وسائل لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی اور ملکی و قومی دولت کی بازیابی پی ٹی آئی کی فہرست میں اول درجے میں شامل تھی مگراب جب کہ تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے تو انھیں نہ اپنے وعدے یاد رہے ہیں اور نہ ہی ملک میں کہیں غربت، بیروزگاری تحریک انصاف کی حکومت کو نظر آرہی ہے مرکزی حکومت کے پہلے60دن کے اقدامات اور کارکردگی واضح طور پر بتا رہی ہیں کہ انھوں نے ملک میں غربت کے خاتمہ کے بجائے غریب ختم کرنے کی مہم شروع کر رکھی ہے ، بجلی ،گیس، پٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات نہ سابقہ حکمرانوں کو بھگتناپڑہے ہیں اب نہ ہی وہ بھگتیں گے، اس کے اثرات براہ راست ملک کے غریب عوام پرپڑرہا ہے ،بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ ادوار کی حکومتوں نے بھی ملک کو چلایا، انھوں نے بھی کم وسائل اور قرضوں پر انحصار کرکچھ نہ کچھ کارکردگی دکھائی مگر کبھی اس طرح60دنوں کے اندر عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط نہیں کیا جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت مسلط کر رہی ہیں ،بجلی کی نرخوں میں دوسال قبل کے اضافہ عوام دشمن اقدام ہے جسے فوری طور پر واپس لیکر عوام کو سبسڈی دی جائے موجودہ نرخ عوام پر ایک ایسا بوجھ ہیں ،جسکا تصور PTIحکومت کرہی نہیں سکتی ۔