حکومت ٹیچرز،یوٹیلٹی اسٹورورکرز،زمینداروں سمیت نجی وسرکاری ملازمین کے مسائل حل کرے،مولانا عبدالحق ہاشمی

  • October 19, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 259 Views

کوئٹہ (پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت ٹیچرز،یوٹیلٹی اسٹورورکرز،زمینداروں سمیت نجی وسرکاری ملازمین کے مسائل حل کریں مجور عوام وملازمین کو احتجاج پر مجبور کرنا دانشمندی نہیں بھر پور احتجاج کے بعد مذاکرات اور وہ بھی بے مقصد مذاکرات کے عوام ومزدورطبقے کے جذبات سے کھیلا جارہا ہے جو مناسب نہیں ایک طرف حکومت نے مہنگائی میں اضافہ کیا تودوسری طرف حکومت سطح پر نہ کوئی کفایت شعاری اور نہ ہی سادگی سب کچھ اسی طرح ہے یہ تبدیلی نہیں عوام کیساتھ مذاق ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو ترجیحی طور پرحل کریں نئی حکومت سے عوام کی بہت سی توقعات تھی مگر بدقسمتی سے عوامی توقعات کے مطابق کوئی کام نہیں ہوا لوٹی ہوئی دولت برآمد کرنے کے بجائے مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام کیلئے مسائل پیداکیے گیے ہیں بیرون ملک پڑی قومی دولت لانے کے بجائے ٹیکسزمیں اضافہ کر دیاگیا حکومت غریب عوام کوکوئی سبسڈی دینے کیلئے تیار نہیں آئی ایم ایف کے پاس جاکر سابقہ حکومتوں کی روش اختیار کی گئی وسائل کا غلط استعمال جاری ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔لوگوں کی توقعات ،عوامی مسائل کے حل ،مدینہ کے اسلامی ریاست کے قیام کی جدوجہد ہوگی تو جماعت اسلامی ساتھ ہوگی بصورت دیگر ہم حکومت کے ہر عوام ودین دشمن اقدام کی مخالفت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے،یوں محسوس ہوتاہے کہ حکومت اور اس کے ماتحت ادارے عوام کا خون نچوڑنے میں مصروف ہیں مہنگائی کے ہو شر با اضافے کے باعث غریب عوام کاروح اور جسم کا رشتہ برقراررکھنامشکل ہوگیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حکمران روز نئے ڈیم بنانا اعلان کرتے ہیں لیکن یہاں حالت یہ ہے کہ سالانہ 25 ارب کا پانی ضائع ہوجاتا ہے،حکمرانوں کو عوام کے مسائل کا احساس نہیں ہے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانی قوم کا دنیا بھر میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے غلطیوں کی اصلاح نہ کی تو آنیوالی نسلیں ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔