واسا کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے کئی ٹیوب ویل خراب یا پانی کا لیول نیچے چلاگیا ،ایچ ڈی پی

  • October 21, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 165 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ہزارہ ٹاون علمدار روڈ اور کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت،گیس پریشر میں کمی اور غیر اعلانیہ بندش پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ واسا کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے کئی ٹیوب ویل خراب یا پانی کا لیول نیچے چلاگیا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ شہر کے ایک بڑی آبادی پینے کے پانی سے محروم ہو گئے ہیں اسی طرح محکمہ گیس کی غفلت اور کوتاہی کے باعث سردیوں کی آمد سے قبل ہی کوئٹہ شہر اور گردنواح کے علاقوں کے صارفین کو گیس کی بندش اور پریشر میں کمی درپیش ہوا ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے تواتر کے ساتھ جاری ہیں،بیان میں کہا گیا کہ یہ صوبائی حکومت،کونسلروں،سیاسی جماعتوں اور عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہیں کہ وہ ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے متعلقہ فورموں پر ان محکموں کی ناقص کارکردگی پر آواز بلند کرتے ہوئے عوامی مفادات و عوامی حقوق کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں،جبکہ صوبائی حکومت محکمہ واسا کی کارکردگی کو چانچنے کیلئے ایک میکا نزم تشکیل دیں تا کہ تواتر کیساتھ عوام کو اس محکمہ کی کارکردگی کے متعلق معلومات حاصل ہوتی رہی اسی طرح صوبائی حکومت محکمہ گیس کی ناقص کارکردگی کے بارے میں وفاقی حکومت سے شکایت کرکے صوبے کے سرد علاقوں کے صارفین کو سردی کے ایام میں گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کی صورتحال سے آگاہ کرکے حق نمائندگی ادا کریں، بیان میں کہا گیا کہ اس وقت ہزارہ ٹاون اور علمدار روڈ کے رہائشی ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں لگتا ہیں کہ محکمہ واسا کی ملی بھگت کے زریعے ایک سازش کے تحت کوئٹہ کے شہریوں کوپانی کی سپلائی درست طور پر نہیں کی جارہی ہیں، ایک ٹینکی پانی 3000روپے میں شہریوں کو فراہم کی جارہی ہیں جو عوام کے ساتھ سنگین ظلم کے ساتھ یہ سوال پیدا کر رہا ہے کہ پرائیویٹ ٹیوب ویل کس طرح پانی فراہم کر رہا ہے جبکہ سرکاری ٹیوب ویل مسلسل اور کس طرح خراب رہتا ہیں ،بیان میں صورتحال کا نوٹس لینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا،