کوئٹہ میں قلت آب کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے ، نورمحمد دمڑ

  • October 23, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 287 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نور محمد دومڑ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں اس وقت پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے ماضی کے ادوار میں لگاتار ٹیوب ویلز لگائے گئے جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکا ہے آج بھی اگر بہتر وسائل مہیا کئے جائیں تو ہم اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے یورپی یونین کے تعاون سے بلوچستان میں پانی کے ذخائر کی بحالی کے لیے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ ا س وقت کوئٹہ شہر اور اس کے طول و عرض میں بے پناہ سرکاری اور غیر سرکاری ٹیوب ویلز لگائے گئے ہیں جس کے ذریعے آئے روز زیر زمین پانی نکالا جارہا ہے جس کے باعث آنیوالے دور میں کوئٹہ شہر کو پینے کیلئے پانی میسر نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کا اس وقت سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے اور یہ مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے شہر میں رہنے والے لوگ ٹینکروں کے ذریعے اپنی ضروریات پورا کرنے پر مجبور ہوچکا ہے اگر اس مسئلہ پر بروقت قابو نہیں پایا گیا تو کوئٹہ شہر ویران ہو جائیگا انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر قابو پانا کوئی مشکل نہیں ہے ہمارے پاس وسائل نہیں ہے اگر ہمارے پاس وسائل ہوں تو اس مسئلے پر قابو پایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں اس وقت پانی کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور یہ مسئلہ روز بروز بڑھتا جارہا ہے ماضی کے ادوار میں لگاتار ٹیوب ویلز لگائے گئے جس کے باعث زیر زمین پانی کی سطح خطرناک حد تک گر چکا ہے۔