وین اور مزدا ٹرک میں تصاد م 2بھائیوں سمیت 7افراد جھلس کر جاں بحق 2زخمی

  • October 23, 2018, 11:17 pm
  • National News
  • 160 Views

کوئٹہ(خ ن+ویب ڈیسک ) مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر علی الصبح پیٹرول سے بھری وین اور مزدا ٹرک میں تصاد م ہوگیا آگ بھڑکنے کے باعث 7افراد جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں سے تین افراد کا تعلق ضلع بولان کی تحصیل بھاگ سے ہے ،پولیس اور ایف سی نے جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں کواور زخمیوں کو مچھ اسپتال منتقل کر نے کے بعد لاشوں کو ان کے آبائی شہر روانہ کردیا گیا تفصیلات کیمطابق ضلع بولان کے علاقے مچھ کے قریب سند ھ بلوچستان قومی شاہراہ پر مزدا ٹرک کی بریک فیل ہونے کے باعث مزدا ٹرک کا پیٹرول سے بھری ویگن سے تصاد م ہوگیا ،تصاد م کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،آگ اتنی شدید تھی کہ مزدا،ویگن اور اور قریبی 3گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ کی شدت کے باعث مزدا ویگن اور قریبی گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ 7افراد بھی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دو زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ایف سی لیویز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی اور طویل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا آگ کے شعلوں کی زد میں آکر پولیس ناکہ مچھ بھی جل کر خاکستر ہوگیا تاہم ایف سی نے تین گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردی ہلاک ہونے والوں میں دو سکے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ مرنے والوں میں تین افراد کا تعلق ضلع بولان کے تحصیل بھاگ سے ہے جن کی میتوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ان کے آبائی شہر بھاگ پہنچا دیا گیادریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مچھ کے قریب رونما ہونے والے ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ انہوں نے انتظامیہ کو زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی اور حادثے کے متاثرین سے ہرممکن تعاون کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی دے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ نے ہائی وے پولیس کو حادثات پر قابو پانے کے لئے جامع حکمت عملی وضع کرنے اور گاڑی مالکان خاص طور سے بڑی گاڑیوں اور بسوں کے ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین اور رفتار کی حد کا پابند کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔