برطانوی بوسیدہ نظام ملکی مسائل کی وجہ ہے،مولانا نوراللہ

  • October 23, 2018, 11:19 pm
  • National News
  • 234 Views

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل بلوچستان کے صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ نے کہاہے کہ ہمارے ملک میں تمام ادارے،عدالتیں،پارلیمنٹ اورمعیشت سب بین الاقوامی دباؤمیں ہیںیہاں ممتازقادری کوپھانسی دی جاتی ہے مگرتوہین رسالت کی مرتکب آسیہ کی رہائی کے لئے جوازڈھونڈلیاجاتاہے،ریمنڈڈیوس کورہاکیاجاتاہے مگرعافیہ صدیقی کی رہائی ممکن نہیں ہے ملک میں برطانوی اسٹیبلشمنٹ کابوسیدہ اورفرسودہ نظام رائج ہے جس کے باعث مسائل حل نہیں بلکہ بڑھتے جارہے ہیں اگرعلماء کرام اوراسلامی جماعتیں میدان سیاست میں سرگرم نہ ہوتیں توآج اسلام کے نام پربننے والاملک اسلامی نہیں سیکولرہوتااس کی مثال ہمارے سامنے ہے، ہمسایہ ملک بنگلہ دیش میں سب سے زیادہ دینی مدارس قائم ہیں اوربڑاتبلیغی اجتماع ہوتاہے لیکن وہاں کے حکمرانوں نے ملک کانام تبدیل کرکے اسلامی کے بجائے عوامی جمہوری بنگلہ دیش رکھ دیاوہاں کے سیاسی عمل میں علماء کی عدم دلچسپی کے باعث دینی طبقات کے لئے مشکلات پیداہوگئیں پاکستان میں اسلام کے خلاف ہروقت سازشیں ہوتی ہیں پنجاب اسمبلی نے تحفظ حقوق خواتین کے نام پربل پاس کرکے فحاشی کوفروغ دیا،سندھ میں 18سال سے کم عمرافرادپراسلام کوقبول کرنے پرپابندی لگائی گئی اورجومولوی کلمہ پڑھائے گااس کوچھ ماہ جیل میں رکھنے کی قانون سازی کی گئی،ختم نبوت کے قانون پرنقب لگائی گئی،موجودہ حکومت نے ایک قادیانی کومشیراقتصادی اموربنایااورملک بھرمیں قادیانی نیٹ ورک متحرک ہواان حالات میں ہمیں متحدہوناہوگاانہوں نے کہاکہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کومنسوخ کرکے ان کونیکٹاکے حوالے کردیاگیاہے،ملک پرسلیکٹیڈوزیراعظم کومسلط کردیاگیاحکومت کے غیرسنجیدہ اقدامات سے ملک کی بدنامی ہورہی ہے ملکی نظام مغربی معیشت پرمبنی ہے،آئینی تقاضاہے کہ اسلامی نظام معیشت نافذکیاجائے،ہم سودی نظام چلاکراللہ اوراس کے رسول سے جنگ کے مرتکب ہورہے ہیں،ہمارانظام معیشت سترسال سے اللہ کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کررہاہے،تحریک انصاف نوازشریف حکومت پردوارب روپے روزانہ کرپشن کے الزامات لگاتی رہی ،اب وہ چندہ مانگنے کے بجائے یہی کرپشن روک لے ۔