سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے،میر عبدالکریم نوشیروانی

  • October 26, 2018, 10:32 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب سابق صوبائی وزیر میرعبدالکریم نوشیروانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی،خاران لاوارث نہیں ہے ،سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے عوام سیاسی مسافروں سے صرف دوماہ میں مایوس ہوچکے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی خاران کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں میونسپل کمیٹی چیئرمین میر نورالدین نوشیروانی ،صدر انجمن تاجران منیر احمد شیخ،مولوی محمد قاسم چشتی،سردار زادہ شہیک سیاپاد،میر نور آحمد ملازئی، حاجی محمد آسائتگاپی ، میر محمد اقبال ساسولی، صدر اقاری عبدالراشد ریکی،حافظ محمد علی کبدانی مولوی اللہ داد ،سردار علی احمد قمبرانی، حاجی محمد قاسم شیخ حسینی،شہزادہ محی الدین کبدانی، میر شوکت ایجباڑی، میر مسعود عزیز سیاپاد،میر نصراللہ سیاپاد،میر غفار ملنگزء، میر کبیر نوشیروانی،ٹکری غلام مصطفے، میر عبدالباقی ساسولی، میر مختیار کبدانی، میر سلال نوشیروانی،میر سلام نوتیزئی، سردار علی شیر سرمستانی اسٹوڈنٹس ونگ کے اجمل نور،نصیب ریکی، اسد سیاپاد ودیگر پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نیپارٹی لائمل اور ائندہ بلدیاتی الیکشن کے تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی خیالات کا اظہار کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سنیئر نائب صدر سابق صوبایی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ خاران اور پارٹی ورکر لاوارث نہیں ہے میں اور میر شعیب جان نوشیروانی کی خاران کے عوام کے ہر دکھ درد میں ساتھ ہیں ہمارا خاران سے صرف ووٹ کا رشتہ نہیں بلکہ خونی رشتہ ہے خاران میں سرکاری افیسران اور ملازمین کے خلاف کسی انتقامی کاروائی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے انھوں نے کہا کہ عوام خالی نعرہ بازی اور سبز باغ دیکھانے والے سیاسی مسافروں سے صرف دو ماہ کے اندر ہی مایوس ہوچکے ہیں کیونکہ عوام عملی کام چاہتے ہیں ہم نے خاران میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں صوبے کے دیگر علاقوں کے کاموں اور خاران میں ترقیاتی کاموں کا موازنہ کیا جائے انشاء اللہ خاران ترقیاتی کاموں کے حوالے سے نمبر ون ہوگا میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے لئے پارٹی کارکنان ابھی سے تیاری کرلیں انشاء اللہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لیں گے دراثناء خادم خاران میر عبدالکریم نوشیروانی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خاران اسمائیل ابراھیم سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ڈپٹی کمشنر سے علاقائی مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا در اثناء میر عبدالکریم نوشیروانی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ خاران میں مختلف شخصیات کے فوتگی پہ فاتحہ خوانی کی۔