چرناائیرلینڈ میں ان تمام ٹوور آپریٹرز پر عارضی پابندی عائد

  • October 26, 2018, 10:33 pm
  • National News
  • 45 Views

کوئٹہ(پ ر)انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی حکومت بلوچستان نے بلوچستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ2012 کے تحت چرناائیرلینڈ میں ان تمام ٹوور آپریٹرز پر عارضی پابندی عائد کی ہے جنہوں نے بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی سے این او سی حاصل نہیں کی ہے اور جنہوں نے انوائرمینٹل مینجمنٹ جمع نہیں کرایا۔ اس اقدام کا مقصد چرناائیرلینڈ کو ماحولیاتی آلودگی اور پلاسٹک کے بوتلوں سے پاک رکھنا ہے جبکہ وہ تنظیمیں جو سیاح کو چرناائیرلینڈ کے دورے ، کھیل و تفریح کے غرض سے لے جانا چاہتے ہیں انہیں حکومت کو BEPAایکٹ 2012کے تحت فیس کی ادائیگی اور انوائرمینٹل مینجمنٹ پلان ، سیاح کے تحفظ اور ویسٹ مینجمنٹ کے لئے پلان جمع کرانا ہوگا۔ اس سلسلے میں رجسٹریشن کی سہولت ریجنل انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے آفس میں کرائی جاسکے گی۔