صوبے میں جامع پالیسی کے تحت ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں، طارق مگسی

  • November 1, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات نوابزادہ طارق مگسی سے گزشتہ روز صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی ، صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ، صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر فائق جمالی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مختلف ترقیاتی منصوبوں سمیت تعلیم ، صحت ، مواصلات اور پانی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صوبائی وزراء سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں کوا ولین ترجیحات میں شامل کر رکھا ہے ۔ صوبہ بھر کے لوگوں کے معیار زندگی بلند کرنے کیلئے جامع پالیسی کے تحت ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ دستیاب وسائل کو عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے بروئے کار لائے جائیں گے اور ایک نئے وژن کے ساتھ ان وسائل کو استعمال میں لاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔