نورمحمد دمڑ کی یورپی یونین کے سفیر سے ملاقات ، بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال

  • November 1, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 50 Views

اسلام آباد+کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ/واسا نور محمد دمڑ نے گذشتہ روز اسلام آباد میںیورپین یونین کے سفیر سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان خصوصا ان کے حلقے کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا صوبائی وزیر نے یورپین یونین کے سفیر کو صوبے میں پینے کے پانی کی قلت اور اس حوالے سے دیگر مسائل کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت صوبے میں زیر زمین پانی کی سطح روز بروزگرتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے جس پر یورپین یونین کے سفیر نے اپنی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے متعلقہ شعبوں میں بہتری کیلئے پروجیکٹس دیئے جائیں گے جس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا بعد ازں صوبائی وزیر نے یورپین یونین کے سفیر کو روایتی ٹوپی اور شال کا تحفہ پیش کیا اور انہیں زیارت آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جلد زیارت آنے کی دعوت قبول کر لی ۔