جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ، نیشنل پارٹی وحدت

  • November 1, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 36 Views

کوئٹہ (این این آئی ) نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر عبدالخالق بلوچ ،نائب صدر رحمت صالح بلوچ اور جنرل سیکرٹری خیر بخش بلوچ نے کہاہے کہ ملک میں احتساب کا آغازکو جمہوریت کے استحکام ،آئین ،قانون اور پارلیمنٹ کے بالادستی ،صاف شفاف انتخابات اور جمہوری سیاسی عمل کو برقرار رکھنے کی جدوجہد کرنے والی جماعتوں سے کیا گیا ہے ،نیشنل پارٹی اپنی فکر اور نظریہ پر کاربند رہ کر سیاسی انتقام کیخلاف اور اداروں کی آئینی فعالیت اور افادیت کی جدوجہد جاری رکھے گی ،پارٹی آئین اور منشور ،پالیسی اور تنظیمی نظم وضبط کو ہر عمل اور ہر شخص پر سبقت حاصل ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیشنل پارٹی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں وحدت کابینہ اور ورکنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی ،پارٹی کو منظم ومتحرک کرنے کیلئے تنظیمی نظم وضبط ،اداروں کی بالادستی اور کارکنوں کی سیاسی تربیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ کرنا ناممکن قرار دیا گیا ،کارکن سوشل میڈیا کو پارٹی فیصلوں کی تجوید اور تشہیر کیلئے موثر انداز سے استعمال کریں ،پارٹی کے تمام سوشل میڈیا ٹولز کو از سرنو موبیلائز کیا جائیگا ،مقررین نے کہاکہ نیشنل پارٹی کی کامیاب کانگریس نے مختلف قوتوں کو دھچکا لگادیا ،نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی سیاسی جماعت ہے اور کارکن بیک وقت پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی اور دماغ ہیں جو نیشنل پارٹی کا کل اور مجموعی سرمایہ ہے ،مقررین نے کہاکہ پاکستان کو حقیقی وفاقی اور فلاحی ریاست ،جمہوریت کے تسلسل اور پارلیمنٹ کی بالادستی سے ہی بنایا جاسکتا ہے ،بدقسمتی سے ملک میں آمرانہ عزائم نے ہمیشہ جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے آئین کو پامال کیا ،نیشنل پارٹی کی قیادت کیخلاف بے بنیاد الزامات صرف اور صرف ملک میں جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جدوجہد کے بدولت ہیں ،نیشنل پارٹی نے رو زاول سے ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ،اسطرح کے اقدامات سے نیشنل پارٹی کو مرعوب نہیں کیا جاسکتا ہے ،اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ،تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو تائید کی گئی کہ 10دن میں اپنے اضلاع کی ضلع کابینہ اور تحصیل کابینہ اوریونٹوں کی تفصیل اور ممبر شب کی تعداد صوبائی جنرل سیکرٹری اور انفارمیشن سیکرٹریز کے پاس جمع کرائیں ،صوبائی انفارمیشن سیکرٹری علی احمد لانگو ،ورکنگ کمیٹی کے ممبر دید گ بزنجو ،سعد بلوچ ،فہد ملک اور فدا بلیدی کو سوشل میڈیا کو منظم کرنے اور ٹیم بنانے کی ذمہ داری دی گئی،جن اضلاع میں آرگنائزنگ کمیٹیا ں موجود ہیں ،وہ تین ماہ میں تنظیم مکمل کرکے انتخابات کرائیں بصورت دیگر آرگنائزنگ باڈی کو تحلیل کیا جائیگا،15نومبر کو بلوچستان میں ممبر سازی کا آغاز کیا جائیگا اور رجسٹریشن کی ذمہ داری عبدالصمد بلوچ ،رحمت صالح بلوچ ،ملک نصیر شاہوانی ،علی احمد لانگو اور عبید لاشاری کو دی گئی ،صوبائی کابینہ کے تمام سیکرٹریز اپنے عہدے کی ذمہ داری کے مطابق 3ماہ میں رپورٹ اجلاس میں پیش کریں گے ،22دسمبر کو نصیرآباد میں کسان کانفرنس منعقد ہوگی،جنوری میں تمام اضلاع کے صدور ،جنرل سیکر ٹریز اور انفارمیشن سیکرٹریز کا مشترکہ تنظیمی کانفرنس منعقد ہوگا ،صحبت پور کی ضلع کابینہ کی مدت پورا ہونے پر اس کو تحلیل کرکے غلام محمد گولہ کو آرگنائزر نصیربلیدی کو ڈپٹی آرگنائز ر اور میر رفیق کھوسہ اور راحب بلیدی ایڈوکیٹ کو ممبران بنادیا گیا ،اجلاس میں مختلف ریجنز کی سیکرٹریز منتخب کئے گئے ،مکران ریجن کے ریجنل سیکرٹری منصور بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری میڈیم طاہر ہ خورشید ،قلات ریجن کے ریجنل سیکرٹری امین دوست اور ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ ظفر بلوچ ،پشتون ریجن کے ریجنل سیکرٹری ملک منور پانیزئی اور ڈپٹی سیکرٹری ندیم میانی،کوہ سلیمان ریجن کے ریجنل سیکرٹری عبدالکریم کھیتران اور ڈپٹی سیکرٹری عرض محمد ،رخشان ریجن کے ریجنل سیکرٹری فاروق بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری عبدالرسول کو منتخب کیا گیا۔