18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازش کو ہرصورت ناکام بنانا ہوگا،پشتونخوامیپ

  • November 4, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 47 Views

پشین (پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ شہدا کی یاد مناتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرنا ہو گا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی قوموں کی برابری سبی تا سوات پشتونخوا وطن پر مشتمل قومی خود مختیار صوبے کے قیام اس میں پشتون عوام کے جمہوری اقتدار موجودہ پشتون بلوچ صوبے میں زندگی کے ہر شعبے میں برابری اور ہر قسم کی دہشت گردی فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خلاف اور عوام کو ہر شعبہ زندگی میں سماجی انصاف پر مبنی نظام دینے کی جدو جہد کو مزید تیز اور منظم کیا جائے گا سالار شہداء خان شہید اور پشتونخوا وطن کے معلوم اور نہ معلوم تمام شہداء کے قومی ارمانوں کی تکمیل کے لیے مزید جدو جہد اور قربانیوں کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا میپ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات عیسیٰ روشان، مرکزی کمیٹی کے اراکین سابق ایم پی اے سید لیاقت آغا، ضلعی ایگزیکٹو عبدالحق ابدال، حاجی صورت خان کاکڑ، علی محمد کلیوال، حاجی اکبر خان، رضا شیدا ء، فیض محمد ،شہزاد وہاب غزنوی ،نیاز محمد نیاز ، نے یارو علاقائی یونٹ کے سیکرٹری صوبائی کمیٹی کے رکن اور پارٹی رہنماء شہید استاد شیر محمد کی تیسری برسی کے موقع پر ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنے کی سازشوں کے خلاف بھر پور سیاسی جمہوری احتجاج اور مزاحمت ضروری ہے لحذاٰ سیاسی جمہوری قوتیں اس بد ترین سازش کے خلاف متحد ہو جائے۔ ا نہوں نے مزید کہا کہ پشتونخوا وطن پر دہشت گردی ،فرقہ پرستی اور انتہا ء پسندی مسلط کر دیا گیا ہے اور اب ہمارے پر امن علاقوں پر بھی سازش کے زریعہ لا قانونیت اور بد امنی مسلط کی جارہی ہے تا کہ ہمارے غیور عوام اپنے قومی حقوق و اختیارات اور ترقی اور خوشحالی اور پر امن زندگی کی جدو جہد سے دست بردار ہو جو ان کی بھول ہے اور تمام سیاسی جمہوری قوتوں اور غیور عوام کو ان عوام دشمن سازشوں کے خلاف متحد ہو نا ہو گا جبکہ پشتون تاریخ میں بھی کبھی بھی دہشت گرد اور فرقہ پرست نہیں رہے جبکہ یہاں خوف و ہراس اور ڈر کی فضاء پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ پارٹی کے محبوب چئیرمین محترم مشر محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے خلاف الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر ناروا پروپیگنڈہ ان تمام عناصر کی شکست خوردگی کا ثبوت ہے محترم مشر محمود خان اچکزئی ملک میں حقیقی جمہوریت آئین اور پارلیمنٹ کی بالا دستی اور قوموں کی برابری مظلوم عوام کے حقوق اور اختیارات کے حصول کے علمبردار رہے ہیں جو قابل تحسین اور قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی امن و ترقی افغانستان کے استقلال اور امن سے مشروط ہے ہمارے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے بر سر زمین حقائق کو تسلیم کرنا ہو گا اور افغانستان میں حقیقی امن قائم کرنے میں اپنی زمہ داری ایمانداری سے سر انجام دینا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی عہدیدار اور کارکن اپنے انفرادی اور اجتماعی ذمہ داریوں کو بر وقت پورا کرے ۔جلسے کا اختتام پارٹی کے علاقائی سیکرٹری کونسلر شمس جمال کی دعا پر ہوئی اور شرکا ء میں خیرات تقسیم کی گئی ۔