سی پیک کا منصوبے کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوگا ،میجر جنرل خالد ضیاء

  • November 6, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 46 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) جنرل آفیسر کمانڈنگ 33 ڈیو میجر جنرل خالد ضیاء نے کہا ہے کہ سی پیک کا منصوبے کا بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ہوگا ،روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ،زرائع آمد رفت میں عوام کو سہولیات میسر آئیں گی ،بلوچستان میں امن قائم ہو چکا ہے ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ،خوشحالی کی ابتداء ہو گئی ہے ،بلوچستان کے عوام کی وطن دوستی قابل رشک ہے،امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور قومی شاہرات کی بندش کسی صورت قابل قبول نہیں لوگ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں تعلیم ہی کامیابی کی بنیاد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار گریژن میں قبائلی عمائدین ،سیاسی پارٹیوں کے مقامی عہدیداروں سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی ،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد محمود ملک ،ڈی آئی جی پولیس قلات رینج ،ایس ایس پی خضدار و دیگر بھی موجود تھے قبائلی عمائدین و سیاسی جماعتوں کے مقامی ذمہ داران نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں پاک فوج،قانون نافذکرنے اداروں ،ایف سی کی قربانیوں کی بدولت امن قائم ہو چکا ہے میجر جنرل خالد ضیاء نے کہا کہ عوام کے تعاون ،پاکستان سے بے پناہ محبت اور مسلح افواج کی کاوشوں کی بدولت آج بلوچستان میں ا من قائم ہو نے کے ساتھ ساتھ ترقی کا سفر بھی شروع ہو چکا ہے یہاں کے لوگ پر امن ماحول میں زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کا ایک اہم منصوبہ ہے اور خضدار سی پیک روٹ کے سنگم پر واقعہ ہے اس لحاظ سے خضدار کی اہمیت بہت زیاد ہ اور نمایاں ہے، اب خضدار بیسیمہ روڈ پربھی کنسٹریکشن کاآغاز ہونے والا ہے جس سے مذید ایک اور شاہراہ کا اضافہ بھی ہوگا، ہماری کوشش ہے کہ ہم بھی خضدار کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں تعلیم و صحت کے مسائل کا جائزہ لینے کے ساتھ انہیں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں میجر جنرل ضیاء خالد کا کہنا تھا کہ بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور جغرافیہ کے اعتبارسے منفرد مقام اور شناخت رکھتا ہے سی پیک جیسی اہم منصوبہ سے بلوچستان میں ترقی کا نیا باب کھلے گا ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے لیئے کچھ عوامل ناگزیر ہوتے ہیں اس کے لیئے معیاری تعلیم پہلی شرط ہے جب کہ پر امن ماحول سے ہی ترقی کا شعبہ وابستہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ تعلیم اور امن جس علاقے میں ہوگا وہ علاقے کبھی تنزلی کا شکار نہیں ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی خوشحالی اور علاقے کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اس سلسلے میں ہم سے جو کچھ ہوا ہم ضرور کرینگے تقریب میں قبائلی عمائدین اور شہریوں نے میجر جنرل خالد ضیاء کی علاقائی مسائل کے حل میں دلچسپی کو سراہا میجر جنرل خالد ضیا ء نے مزید کہا کہ بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،پر امن بلوچستان کی راہ میں خلل ڈالنے اور قومی شاہرات کی بندش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے قبائلی عمائدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو تعلیم دلائیں ہر سطح پر مقابلہ تعلیم ہی کیذریعے ممکن ہے ۔