بلوچستان میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ،نور محمد دمڑ

  • November 8, 2018, 12:39 am
  • National News
  • 83 Views

زیارت(خ ن )صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمدخان دمڑ نے سنجاوی میں سمالن ہمدردبلڈ بینک کا افتتاح اور کلی اوڑس سنجاوی میں زیر تعمیر روڈ کا معائنہ کیااس موقع پرشمس حمزہ زئی، ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر مقبول کاکڑ،حاجی جان چیئر مین ،عبدالرحیم آغا،ملک ایاز دمڑڈاکٹر بہادر خان ترین ،ملک بڈو اوربڑی تعداد میں دیگر افراد موجود تھے ۔اس موقع پر صوبائی وزیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کا پہیہ چل پڑا ہے ،موجودہ حکومت محدود وسائل کے باوجود عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں اپنے حلقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے انہوں نے حال ہی میں اسلام آباد کا دورہ کیا ہے اور صدر مملکت ،وفاقی وزراء اوردیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرکے انہیں حلقے کے مسائل سے آگاہ کیااور زیارت سنجاوی کے لیے بجلی گرڈاسٹیشن اور سنجاوی کے لیے ایل پی جی پلانٹ منظور کرائے۔انہوں نے کہا کہ سنجاوی میں بلڈ بینک کے قیام سے عوام کو بلڈ فراہم کرنے میں آسانی ہوگی ،بلڈ بینک کا افتتاح عوام کے لیے نعمت سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت مواصلات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،اپنے حلقے کے تمام علاقوں میں بلیک ٹاپ روڈوں کی تعمیر مرمت کرکے عوام کی سفری مشکلات کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خنائی بابا تا سنجاوی روڈ ،سنجاوی تا لوراالائی روڈ ،سنجاوی تا ہرنائی روڈ کی تعمیر ومرمت کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے کہا کہ ہرنائی ،سنجاوی اور زیارت کے تمام لنک روڈوں کی بھی تعمیرو مرمت کی جائے گی۔