کوئٹہ میں پرہنگم ٹریفک اور سڑکوں کا مسئلہ حل کیاجائے ، ایچ ڈی پی

  • November 8, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ( پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں کوئٹہ شہر کے سڑکوں اور گلیوں کی خستہ حالت اور شہر میں بے ہنگم ٹریفک کے رش کو محکمہ بلدیات،میٹروپولیٹن اور ٹریفک کی ناکامی اور ناقص کارکردگی کی بدترین مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ پورے شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکرانتہائی خراب ہو چکی ہیں،جگہ جگہ نالیاں بند ہیں جسکی وجہ سے نالیوں کے گندا پانی سٹرکوں پر بہہ کر عوامی گزرگاہوں میں مشکلات پیدا کر رہا ہے،بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر کے کاروباری وتجارتی بازاروں میں سٹرکوں اور نالیوں کی ناگفتہ بہ صورتحال کے باعث خریداروں کیلئے پیدل چلنا انتہائی مشکل ہوگیاہے جبکہ خراب سڑکوں اور بند نالیوں کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور شہر کے دکانداروں کے کاروبار پر بھی انتہائی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں جبکہ شہر میں ٹریفک کا موثر نظام نہ ہونے اور عوامی شعورو آگہی میں کمی کے باعث پورا پور ا دن مصروف سڑکوں پر ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کی زندگی انتہائی مشکل بنا رکر رکھ دی ہے ،خصوصا اسکولوں کی چھٹیوں کے دوران پورے شہرکی ٹریفک جام ہوجاتاہے ،بیان میں کہا گیا کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت یہ ہیں کہ طویل دورانیے کا منصوبہ بنا کر شہر بھر کی سڑکوں کی کشادگی،انڈر پاس اور فلائی اورر کے زریعے اس بڑی اور پر ہنگم ٹریفک کومنظم کرنے کی پلاننگ کی جائے تاکہ مستقبل کیلئے کوئٹہ شہر کے شہریوں کے مسائل میں کمی لانے کیلئے ابھی سے شروعات کی جا سکیں،بیان میں توقع ظاہر کی گئی کہ صورتحال کاصوبائی حکومت،محکمہ بلدیات،میٹروپولیٹن اور ٹریفک انتظامیہ سنجیدگی سے نوٹس لیکراسکی بہتری اور منظم کرنے کیلئے کردار ادا کریں گی۔