حکومت بلوچستان نے صوبے میں معذوروں کیلئے ملازمت کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کر دیا

  • November 8, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 79 Views

کوئٹہ (این این آئی )بلوچستان کے معذور نوجوانوں کیلئے خوش خبری ہے کہ حکومت بلوچستان نے صوبے میں معذوروں کیلئے ملازمت کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کر دیا ،معذوروں کے کوٹے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ سماجی بہبود میں سیل قائم کردیا گیا ،محکمہ نظم ونسق کے مطابق گورنر بلوچستان کے حکم پر حکومت بلوچستان نے صوبے میں معذوروں کیلئے ملازمت کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کر نے کا نوٹی فیکشن جاری کردیا ، اس نوٹی فیکشن میں تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملازمتوں میں معذوروں کے کوٹے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،دوسری جانب سیکرٹری سماجی بہبود نور الحق بلوچستان نینجی ٹی وی کو بتایا کہ صوبے میں ساڑے بارہ ہزار معذور رجسٹرڈ ہیں ،معذوروں کے کوٹے پر عمل درآمد کیلئے محکمہ سماجی بہبود میں سیل قائم کردیا گیا ، معذوروں کو ملازمت نہ ملنے پر شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،انہوں نے مزید بتایا کہ معذوروں کیلئے پرائیوٹ اسکولز اور نجی ہسپتالوں میں پچاس فیصد رعایت دینے کا نوٹی فیکشن بھی جاری کیا گیا ہے