کوئٹہ فرنیچر خارخانے پر فائرنگ مزدورجاں بحق وزخمی ،پنجگور میں پولیس پر حملہ ،خاران سے لاش ملی

  • November 9, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 182 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے مزدور جاں بحق دوسرازخمی پنجگور میں پولیس موبائل پر حملہ ایک اہلکار زخمی ، حملہ آور فرار ،خاران سے نامعلوم شخص کی لاش ملی تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک ترکھان جاں بحق دوسراز زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق، واقعہ پشتون آباد کے علاقے عبدالولی چوک کے قریب پیش آیا ، جہاں مسلح دہشتگردوں نے لکڑی کے فرنیچر کے کارخانے میں مصروف ترکھانوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 25 سالہ مراد ولد محمد حسین موقع پر جاں بحق اور 28 سالہ امان اللہ ولد نظام زخمی ہوگیا ، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ، عینی شاہدین کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر سوار تین مسلح افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ، فائرنگ کے بعد لاش اور زخمی کو رکشے میں سول اسپتال کوئٹہ پہنچایا ، ڈاکٹروں کے مطابق زخمی امان اللہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ، ایس ایچ اور پشتون آباد احمد علی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے کی ناکہ ا بندی کردی گئی ہے ، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی ملزمان کی تلاش جاری ہے ، انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے ترکھان امان اللہ کا تعلق پنجاب کے علاقے راجن پور سے ہے جبکہ زخمی ہونے والے کا تعلق سندھ کے علاقے کراچی سے ہے ،گزشتہ روزمسکان قلات لیویز کو کلی نارو کے ریتیلا علاقے سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جنہیں لیویز آفیسر لیویز تھانہ مسکان قلات خاران حاجی شوکت بلوچ نے لیویز پارٹی اور ایم ایس شیخ زید ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محبوب علی بلوچ کے ہمرائی میں جائے وقوعہ پر پرانی ہونے کے باعث نارو کے ریتوں میں دفن کر دی لیویز ذرائع کے مطابق پرانی ہونے سے لاش کی حالت غیر ہونے کے باعث شناخت نہ ہوسکی جسے نارو کے ریتوں میں دفن کی گئی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے مشرقی خدابادان میں پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ عصمت اللہ نامی پولیس ہلکار شدید زخمی ہوگیا جہنیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیاگیا پولیس کے مطابق گشتی موبائل ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جہاں ملزم سے تفتیش جاری ہے دریں گومازان کے علاقے میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جان بحق ہوا لاش کو شناخت کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ۔