ضمنی انتخابات میں ضلع دکی کے غیور عوام جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کرکے اپنے ایمانی قوت کا مظاہرہ کریں،مولانا عبدالخالق مری

  • November 11, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(اے این این)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی کنونےئر مولوی عبدالخالق مری کے ساتھ ضلع ہرنائی کنوینگ باڈی کے وفد ضلعی کنونےئر مولوی عبدالغنی کے قیادت میں ملاقات کیا، وفد میں ضلعی معاونین مولوی عبدالوکیل خیالی، مولوی نذیر احمد، مولوی مطیع الرحمن و دیگر شامل تھے وفد نے ضلعی رکن سازی کے حوالے سے صوبائی کنونےئر کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا رکن سازی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی ناظم نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ایک حقیقی اور جمہوری جماعت ہے جس میں ہم خدمت کو عین عبادت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو ضلع دکی کے غیور عوام جمعیت علماء اسلام پر اعتماد کرکے اپنے ایمانی قوت کا مظاہرہ کریں اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کامیاب بنا کر اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لا دینیت کے طرف لیجایا جا رہا ہیں جس میں میں ہمارے مغربی سوچ کے حکمران بھر پور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ملک خداداد اور اسلام کا جو حقیقی تقاضا ہے اس سے ہم غافل نہیں رہ سکتے ہیں اس مملکت کو اسلامی فلاحی ریاست کے لیے ہمیں سوچنا ہوگا جمعیت علماء اسلام واحد جماعت ہے جو اس ملک کے اساس اور بنیاد کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اور اسکا واحد راستہ اسلامی طریقوں کو اپنانا اور جس کاز کے لیے ہم نے اس ملک کو حاصل کیا ہے اسی کو عملی جامہ پہنانا ہوگا اور اس کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کرسکتے دریں اثناء تحصیل شاہ رگ حاجی نصیب اللہ کے رہائش گاہ پر تربیتی سیمنار تحصیل کنوینر مولوی محمد خان کے صدارت میں منعقد ہوا جس سے صوبائی کنوینر و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات جمعیت علماء اسلام اور دین دار طبقے کے لیے امتحان ہیں اور کہا اس سے بڑھ کر انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ہمارے حکمران جس سوچ کو تقویت دے رہے ہیں وہ مغربی اور یہودی سوچ ہمارے اسلامی ریاست میں ہمارے لیے ناقابل برداشت ہیں دنیا کے طاقت ور طبقے اس سوچ کو وسعت دینے کے لیے ہمارے حکمرانوں کی پشت پناہی کرتے ہیں ہمیں چیلنج سمجھ کر اسکا مقابلہ کرنا ہوگا ۔