سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجز ثابت ہوگا، نصیب اللہ مری

  • November 11, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری نے کہاہے کہ سی پیک منصوبہ بلوچستان اور پاکستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس طرح وفاقی حکومت اور چائنا اس صوبے کی افادیت کے حوالے سے ملکر اقدامات اٹھارہے ہیں وہ قابل تحسین ہے ،وزیراعظم ،وزیراعلی بلوچستان کے دورہ چین کے بعد منصوبے کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ دنیا بھر کی نظریں اس منصوبے پر مرکوز ہیں ،اس کو بروقت مکمل کرکے نوجوانوں کو ترقی کی مناذل طے کرانی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملائشیا کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا ،میر نصیب اللہ مری نے کہاکہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے قدرتی معدنیات اور وسائل سے نواز رکھا ہے ،اگر ان وسائل کو قابل استعمال لاکر صوبے کی تعمیر وترقی پر خرچ کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے پاکستان کے دیگر صوبوں کے برابر نہ لایا جاسکے ،انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ بلوچستان پاکستان اور خطے کیلئے گیم چینجرکی حیثیت رکھتا ہے جس طرح وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کی چائنا کے دورے کے دوران چائینز حکام سے جو ملاقاتیں ہوئی ہیں انکی روشنی میں جن درجن سے زائد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جو خوش آئند بات ہے انہوں نے کہاکہ آج ملک بھر کی نظریں سی پیک پر جڑی ہوئی ہے کیونکہ سی پیک کے ذریعے پاک چین سمیت دنیا کے ممالک اس سے منسلک ہونے کے خواہشمند ہیں انہوں نے کہاکہ سی پیک کی کامیابی سے ہمیں فائدہ پہنچے گا اس لئے حکومت عملی طورپر ان منصوبوں کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور طریقے سے کام کررہی ہے تاکہ فوری طورپر ان منصوبوں کو مکمل بناکر ان کے ثمرات عوام تک منتقل کئے جاسکیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو اللہ تعالی نے تمام وسائل سے نواز رکھا ہے حکومت انہیں بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کیلئے ہرقسم کی سہولت فراہم کررہی ہے کیونکہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیںِ ،ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں آگے بڑھنے کیلئے مواقع اور پلیٹ فارم مہیا کیا جائے ،انہوں نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے دیرینہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاسکیں جس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔