حکومت بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے،محمد خان لہڑی

  • November 11, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 48 Views

قلات(اے این این)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء اور صوبائی مشیر تعلیم میر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لئیاقدامات کررہی ہیں اسکولوں میں اساتزہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے بہت جلد8 ہزار سے زائد خالی اسامیوں پر میرٹ پر اساتزہ کی بھرتیاں کی جائے گی اور اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہیں تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو بہتر مستقبل فراہم کر نے کے لیئے جدید سائنسی تعلیم سے استفادہ کر نا ہو گا ‘ان خیا لات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا صوبائی مشیر تعلیم میر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہیکہ سابقہ حکومتوں نے بلوچستان میں محکمہ تعلیم پرکوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم مسائل کا شکار ہو گیا ہیں اسکولوں میں اساتزہ کی کمی جیسے اہم مسائل سے چشم پوشی کی گئی جس کی وجہ سے اساتزہ کی کمی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہیں اور سکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے بلوچستان میں تعلیم کی بہتری کے لیئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں بہت جلد آٹھ ہزار سے زائد خالی آسامیوں پر میرٹ پر بھرتیا ں شروع کیا جارہا ہے تاکہ سکولوں میں اساتذ ہ کی کمی کو دور کیا جاسکے اوراسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار تعلیم کی ترقی پر منحصر ہیں اور جب تک ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کی زیور سے آراستہ نہیں کریں گے اس وقت تک ہم ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتے ہیں انہوں کہا کہ ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم اپنے بچوں کو جدید تعلیم کی سہولتیں مہیا کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کامستقبل روشن اور تابناک ہوں۔