پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر کام تیزی سے جاری

  • November 13, 2018, 11:18 pm
  • National News
  • 141 Views

کوئٹہ(آئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبے کے تحت گوادر میں ایک کروڑ ڈالر لاگت سے پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ پر کام تیزی سے جاری و ساری ہے پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشل انسٹی ٹیوٹ کا مقصد گوادر کے بیروزگار نوجوانوں کو فنی تربیت دے کر مستقبل میں گوادر پورٹ پر روزگار فراہم کرنا ہے۔ حکام نے بتایا کہ منصوبے کیلئے گوادر پورٹ اتھارٹی نے 18 ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ہے، اس کی فزیبیلٹی رپورٹ جنوری 2017 میں تیار کی گئی اور اس کے منٹس پر چائنہ انٹرنیشنل انجینئرنگ کمپنی سے 9 اگست 2017 میں دستخط ہوئے جبکہ اس کا معاہدہ اپریل 2018 میں ہوا اس منصوبے کو وزارت میری ٹائم افیئرز، پلاننگ اور ڈیولپمنٹ سپروائز کررہی ہیں اور اس پر تمام خرچ چینی حکومت کی گرانٹ سے ہو رہا ہے انہوں نے بتایا کہ گوادر پورٹ سٹی میں وہاں کے رہنے والے عوام بنیادی شراکت دار ہیں اور بندرگاہ کے آپریشنل ہونے اور اس کے انتظام و انصرام اور صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں شمولیت اس اہم ترقیاتی منصوبے کے بنیادی مقاصد ہیں۔