ڈاکٹروں کی غیر حاضری مقد س پیشے سے ناانصافی ہے ، طوراوتمانخیل

  • November 16, 2018, 12:09 am
  • National News
  • 81 Views

لورالائی(خ ن )صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طوراتمانخیل نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لورالائی کااچانک دورہ کیااور ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ایم ایس ڈاکٹر فہیم،ڈاکٹر عبدالحکیم اورڈاکٹریعقوب سمیت دیگر آفیسران بھی اس موقع پرصوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیرنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرو دیگر عملہ اپنی حاضر ی کو یقینی بنائے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی سے غیرحاضر ہونا اپنے مقدس پیشے اورعلاقے کے عوام سے ناانصافی کے مترادف ہے علاقے کے مریضوں کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کاسامناہے ،مریضوں کے علاج معالجے کے معاملے میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہاکہ صحت انتہائی اہم شعبہ ہے جس کابراہ راست تعلق انسانیت کی خدمت سے ہے اس حوالے سے حکومت اپنی ذمہ داری ہر صورت پوری کرے گی انہوں نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں بنیادی مراکز صحت اہمیت کے حامل ہیں ،ان مراکز میں ڈاکٹروں کی کمی بڑا مسئلہ ہے، بہت جلد ڈاکٹروں کی کمی دور کی جائے گی تاکہ ان مراکز کی کارکر دگی کو مزید بہتر کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اورپانی کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے اور انشاء اللہ بہت جلد پینے کی صاف پانی کا مسئلہ حل کریں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث پانی کی کمی کا جو مسئلہ ہے اسے سولر سسٹم لگا کر حل کیا جائیگا۔ عوام کے حقوق پرسودابازی نہیں کریں گے عوام نے ہم پرجواعتماد کیاہے اس پرپوراا تریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا ہے کہ بہت جلد نوکریوں سے پابندی ختم کی جائے گی تاکہ نوجوانوں کوروزگارکے مواقع فراہم ہوسکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام دوست اور صوبے کی مجموعی ترقی اور لوگوں کو اقتصادی طورپر خوشحال بنانے کیلئے موثر پالیسیاں اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے عوامی فلاح وبہود کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور نامکمل منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام تک ان منصوبوں کے ثمر ات پہنچ سکیں۔