بلوچستان ہائیکورٹ نے گیس پریشر میں کمی سے متعلق متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی

  • November 20, 2018, 10:55 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(خ ن)بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جنا ب جسٹس جما ل خان مندوخیل اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد کا مران خان ملا خیل پر مشتمل بنچ نے گیس پریشر کی کمی و دیگر سے متعلق علی احمد کرد کی جا نب سے دائر کر دہ آئینی درخواست کی سما عت کی جس کے دوران محمد اسحاق ناصر ایڈووکیٹ،طاہر حسین خان ایڈووکیٹ،عبدالظا ہر کا کڑ ایڈووکیٹ،مرزا لقمان ایڈووکیٹ،ایس ایس جی سی کے عاصم اقبال ایڈووکیٹ ،منسٹری آف پیٹرولیم اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر(گیس) سہیل انور ،ڈی اے جی امین الدین با زئی، اے اے جی شہ حق بلوچ ،جنرل منیجر سوئی سدرن گیس کمپنی بلو چستان کو ئٹہ اور ایس ایس جی سی کے نما ئندے شمشاد خان پیش ہوئے۔سما عت شروع ہو ئی تو سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل کی جا نب سے ایک رپورٹ جمع کرا دی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ اس عدالت کی ہدایت پر 20ڈایا میٹر کا 35کلو میٹر لمبا پا ئپ لا ئن شکا ر پور سے جیکب آباد تک بچھا دیا گیا ہے جسے صارفین کوگیس کی سپلا ئی اور گیس پریشر کی کمی کامسئلہ حل ہوا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر گیس منسٹری آف انرجی اینڈ پیٹرولیم ریسورسز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے بھی ایک رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا تھا کہ بلو چستان میں سردی کے موسم میں گیس اور اسکے پریشر کی کمی کے مسائل کے حل کے لئے کمپنی کو ایڈیشنل 9ایم ایم ،سی ایف ڈی گیس فراہمی کی ضرورت ہے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا کہ شہر میں عرصہ دراز پہلے گیس پا ئپ لا ئنیں بچھا ئی گئی ہیں جو مو جو دہ آبادی اور صارفین کے لئے کا فی نہیں, اس لئے پا ئپ لا ئنوں کی اپ گریڈیشن کے لئے پر پوزل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو بھیج دی گئی ہے پروجیکٹ کی منظوری کے بعد کمپنی گیس پا ئپ لا ئنوں کی ریپلیسمنٹ کا کا م شروع کر دے گی تا کہ صارفین اور اآبا دی کی گیس ضروریات کو پو را کیا جا سکے ۔جنرل منیجر نے یقین دہا نی کرا ئی کہ وہ صارفین کی مختلف شکا یا ت اور اضا فی بلوں کے مسائل کو ذاتی طور پردیکھیں گے بلکہ صارفین کے رابطہ کرنے پر انہیں بھاری بلوں کی اقساط میں ادائیگی کی سہولت دی جائے گی ۔اس موقع پر بنچ کے ججز نے توقع ظا ہر کی پا ئپ لا ئنوں کی اپ گریڈیشن اور وزارت کی جا نب سے نئے پروجیکٹس کی جلد منظوری سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے تفصیلی پروگریس رپورٹ جمع کر نے کی ہدایت کر تے ہو ئے بنچ نے صو بے میں گیس کی طلب اور رسد سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی عدالت نے اس حوالے سے پیشرفت کی رپورٹ تک پٹیشن کو زیر سماعت رکھنے کا فیصلہ کیا اورسما عت کو 20دسمبر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔