کراچی: چینی قونصلیٹ پر فائرنگ اور دھماکا، 2 اہلکار شہید

  • November 23, 2018, 10:22 am
  • Breaking News
  • 378 Views

کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں واقع چین کے قونصل خانے کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی ہے، جبکہ ایک دھماکا بھی ہوا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں قونصل خانے پر متعین 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت اور ایک شخص کے زخمی نے کی تصدیق کی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ 3 سے 4 مسلح افراد ایک گاڑی میں وہاں آئے جنہوں نے چینی قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، جہاں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روکا جس پر مسلح افراد نے فائرنگ کر دی اور اس دوران دھماکا بھی ہوا۔


عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے ہاتھوں میں گنیں اور ہینڈ گرنیڈ تھے۔

شہر بھر سے چینی قونصل خانے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے، فائرنگ کافی شدید اور دو طرفہ ہو ئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی اسپیشل فورس چینی قونصل خانے میں داخل ہوگئی ہے جس نے حملہ آوروں کو گھیرے میں لے لیا ہے۔



چینی قونصل خانہ ریڈ زون میں واقع ہے، فائرنگ اور دھماکے کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ چینی قونصلیٹ کی طرف جانے والی ٹریفک روک دی گئی ہے۔


وزیراعلیٰ نے چینی قونصلیٹ کے پاس فائرنگ کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون وزیراعلیٰ سندھ کی مزید پولیس فورس بھیجنے کی ہدایت مجھے پل پل کی خبر دیتے رہیں،آپ خود وہاں کی نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے چینی قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

چینی قونصل خانہ کراچی میں کلفٹن کے بلاک 4 میں صبا ایونیو پر واقع ہے جس کے اطراف میں عبداللہ شاہ غازی ؒ کا مزار،روسی قونصل خانہ، کویت قونصل خانہ، باغ ابن قاسم اور ایک مشہور سپر اسٹور جبکہ قریب ہی بلاول ہاؤس بھی ہے