دہشتگردی کی تشویشناک لہر مزید خطرات کی نشاندہی کررہی ہے ، ایچ ڈی پی

  • November 23, 2018, 10:53 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(پ ر) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ہنگو دھماکے اور کراچی میں چینی کونسلیٹ پر حملے کی شد ید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں دہشتگردی کی نئی لہر انتہائی تشویشناک اور خطرے کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ گزشتہ روز چمن میں بھی دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہو گئے ،بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد جیسے حساس شہر میں ایک انتہائی اعلیٰ درجے کا پولیس آفیسرطاہر داوڈ اغوا ہوجاتاہے جیسے کئی ناکوں،شہروں سے گزار کر باڈر کراس کر کے افغانستان لے جایا جاتا وہاں اسے شہید کرکے اسکی میت پاکستان کے حوالے کی جاتی اسی طرح کوئٹہ شہر میں سابق ڈی آئی جی نعیم کاکڑ کو انتہائی حساس علاقے میں شہید کر کے اسکی ذمہ داری بھی قبول کی جاتی ہے ،یہ تمام واقعات انتہائی تشویشناک صورتحال کی نشاندہی کے لئے کافی ہیں ،بیان میں کہا گیا کہ ہنگو میں درجنوں افرادجام شہادت نوش کر تے ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی ہوکر ہسپتالوں میں سخت تکلیف دہ مرحلے سے گزرنے پر مجبور ہوگئے ہیں یہ تمام واقعات مرکزی و صوبائی حکومتوں، سکیورٹی و خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھا رہے ہیں کہ امن و مان کے قیام کے سلسلے میں حکومت اور اسکے ادارے کیا کردار ادا کر رہے ہیں آئے روز سکیورٹی الرٹ جاری کر کے عوام کو خوف و دہشت کا نشانہ بنایا جاتا ہیں جسکی وجہ سے کاروبار ، روزگار اور معمولات زندگی بری طرح متاثرہوجاتی ہے،بیان مین کہا گیاکہ اچھے اور برے دہشتگرد کی تمیز کے بغیر حکومت اور ملکی ادارے تمام دہشتگردوں کے خلاف کاروئی شروع کر کے ملک سے نفرت پھیلانے والے انتہا پسندوں کے خاتمے کے سلسلے میں کردار ادا کرے،بیان میں واقعہ میں بیگناہ شہریوں کے ہلاکتوں پر انکے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد اور فوری صحت مندی کی دعا کی گئی ۔