ضلع بولان کے علاقے مچھ سے تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت

  • November 23, 2018, 10:54 pm
  • National News
  • 192 Views

کوئٹہ(این این آئی) ضلع بولان کے علاقے مچھ سے تیل کا ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے ،جہاں سے روزانہ پندرہ سو بیرل تیل نکالا جارہا ہے ،صوبے کے دیگر گیارہ مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کاکام جاری ہے محکمہ توانائی کے مطابق بلوچستان کے بارہ بلاک میں مختلف کمپنیز کو تیل اور گیس کی تلاش کیلئے لائسنسز دئیے گئے ہیں،بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے نواحی گاوں کرتہ میں تیل کی تلاش کا کام رواں سال 22مئی کو شروع کیا تھا جو چندروز قبل کامیاب ہوگیا اور پندرہ سو میٹر کی گہرائی پر تیل دریافت ہوگیا، اس سلسلے میں تیل تلاش کرنے والی ماڑی پیڑولیم کمپنی کے ترجمان اسد ربانی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مچھ میں تیل کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے ،یہاں سے نکلنے والا تیل ریفانزی کیلئے اٹک لے جایا جارہا ہے، انہوں نے بتایا کہ مچھ میں تیل کی دریافت کے بعد کمپنی کی جانب سے علاقے میں فلاح وبہبود کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے ،