وزیراعلیٰ نے قدوس بزنجو کے تحفظات دور کردئیے ، چیئرمین سینٹ،وزیراعلیٰ کے ہاتھ مضبوط کرونگا، سپیکر

  • November 25, 2018, 11:55 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاہے کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو استفعی نہیں دیں گے انکے تحفظات کو وزیراعلی نے دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان اور میر عبدالقدوس بزنجو سمیت ہم سب ملکر صوبے کے مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بی اے پی کو فعال بنائیں گے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر کے استعفی دینے کے بیان کے بعد بلوچستان کی سیاست میں جو ہلچل پیدا ہوئی تھی اس پر وزیراعلی بلوچستان اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان ملاقات کرائی جو اسپیکر کے تحفظات تھے وہ وزیراعلی نے دور کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ، معاملات جلد درست ہوجائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے کوئی ایسا اقدام نہیں اٹھاینگے جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہے ہمارا مقصد بلوچستان کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل ادارے بنائینگے تاکہ نوجوان ہنر سیکھ کر اپنے اوراہل خانہ کیلئے روزگار پیدا کرسکیں۔ انہوں نے کہاکہ عبدالقدوس بزنجو کے اسپیکر بننے سے وہ سیاسی طورپر غیرفعال ہوگئے تھے اور ان کا اپنے حلقے جماعت سے رابطہ کٹ سا گیاتھا جو انہیں پسند نہیں تھاوہ سوشلی باونڈ ہوگئے تھے اوروہ ان رہناچاہتے ہیں۔ اس لئے مسئلہ پیداہوا۔صادق سنجرانی نے کہاکہ عبدالقدوس بزنجواپنے عہدے کو برقراررکھتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی اپناکرداراداکرتے رہیں گے اوروہ استعفی نہیں دے رہے اور نہ ہی سردار سرفرازڈمکی استعفیٰ دیں گے۔ اس موقع اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ وہ اپنے حلقے کے عوام اور پارٹی کی خدمت کرناچاہتے ہیں جس کی وجہ انہیں کچھ تحفظات تھے جو اب دور ہوگئے ہیں وہ پارٹی کو کمزور نہیں کرناچاہتے اور نہ ہی وزیراعلی کے منصب کے خواہش مندہیں پارٹی کی ساکھ کو بھی اب نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اب ایکٹو ردہ کر پارٹی کے امور کو چلاوؤں گاہاوس کو چلاتے ہوئے وزیراعلی کے ہاتھ مضبوط کرونگا۔میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہمارے حلقوں میں مداخلت ہو رہی تھی جو ہمارے لیے ناقابل برداشت ہے میں کبھی بھی وزیر اعلی کا امیدوار نہیں تھااپنی سوشل سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے عہدے پر ہمیشہ ہاوس کو ساتھ لے کر چلا ہوں اسپیکر بنانے پر وزیر اعلی بلوچستان اور پارٹی کے ساتھیوں کا مشکور ہوں۔