مخصوص مائنڈیسٹ 18ویں ترمیم رول بیک کرنا چاہتا ہے ، نیشنل پارٹی

  • November 25, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(این این آئی)نیشنل پارٹی وحدت بلوچستان کے صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم پر مکمل درآمد کے بجائے اس کو رول بیک کرنے کی سازش مخصوص مائنڈ سیٹ کی بااختیار حکمرانی کے تسلسل کی عکاسی ہے۔جمہوریت کے فروغ،پارلیمنٹ کی بالادستی،اور سیاسی وجمہوری عمل جاری رہنے سے ہی طاقتور مائنڈ سیٹ کو شکست دی جا سکتی ہے کارکن نیشنل پارٹی کی تنظیم کی مضبوطی کے حقیقی وارث ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل بسیمہ کے تحصیل کابینہ کے انتخابات کے موقع پر تحصیل کونسل اجلاس اور نو منتخب کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تحصیل کونسل نے تحصیل کابینہ کے عہدیداروں کا چناؤ کیاجس میں امداداللہ تحصیل صدر،منظور احمد ناہب صدر،احسان اللہ جنرل سیکرٹری،امان اللہ ڈپٹی جنرل سیکرٹری۔،کیپٹن روف فنانس سیکرٹری،علی نواز انفارمیشن،عزیز بلوچ رابطہ سیکرٹری منتخب ہوئے۔میر عبدالخالق بلوچ نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنی تنظیمی ساخت و ڈھانچے اور پارٹی اداروں کی بروقت جمہوری طریقہ کار کے مطابق تکمیل کی بنیاد پر ملک کی دیگر جماعتوں پرفوقیت رکھتی ہے۔منظم تنظیم ہی سیاسی جماعتوں کی طاقت ہوتی ہے۔نیشنل پارٹی کو اعزاز حاصل ہے کہ متحرک اور فحال کارکنان کی کثیر تعداد نظریاتی طور پر منسلک ہے۔اس لیے کارکن نیشنل پارٹی کا کل وقتی اثاثہ ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی کی قیادت نے ملک میں سیاسی وجمہوری اقدار۔جمہوریت کے استحکام۔پارلیمنٹ کی بالادستی۔آئین و قانوں کی حکمرانی۔قومی خودمختاری و سوال۔وسائل پر حق حاکمیت۔انسانی حقوق کی فراہمی کے لیے اور آمریت کے خلاف طویل سیاسی جہموری جدوجہد کی۔اور اس طویل سیاسی جدوجہد میں نیشنل پارٹی کی قربانیوں کی لمبی فہرست ہے اور اسی جہد تسلسل کی بنیاد پر نیشنل پارٹی اور ملک کی دیگر جمہوری سیاسی جماعتوں نے 18ویں ترمیم متعارف کرتے ہوئے منظور کی۔لیکن 18 ویں ترمیم آہین و قانون کی حصہ ہوتے ہی ملک کا طاقتور مائنڈ سیٹ اس کو ختم کرنے سازش میں مصروف عمل ہے۔اور اب عام دھاند لی زدہ انتخابات کے بعد یہ عناصر زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں۔لیکن نیشنل پارٹی سمیت ملک کی دیگر جمہوری سیاسی جماعتیں اس گہری سازش کا بھر پور مقابلہ کرینگی۔اور نیشنل پارٹی اس تحریک میں اولین کردار ادا کریگی۔