رکھنی ، کروڑوں روپے مالیت کی چھالیہ پان پراگ اور غیر ملکی سامان برآمد

  • November 26, 2018, 11:56 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان کسٹم چیک پوسٹ رکھنی بلوچستان کی کارروائی کرڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان چھالیہ پان پراگ سگریٹ پکڑ کر سمگلنگ ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹم چیک پوسٹ رکنی بلوچستان نے ایک ٹرک جو کہ کوئٹہ براستہ رکھنی پنجاب کے شہر ڈی جی خان جارہا تھا جس کے اوپر پیاز لوڈ تھا اور نیچے کروڑوں روپے مالیت کا غیر ملکی سامان جس میں چھالیہ پان پراگ غیر ملکی سگریٹ لوڈ تھا جس کو رکھنی کسٹم چیک پر کسٹم حکام نے روک کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ اوپر پیاز اور نیچے کروڑوں مالیت کی چھالیہ پان پراگ اور غیر ملکی نان کسٹم پیڈ سگریٹ لوڈ تھا جس پر کسٹم حکام نے ٹرک نمبرNAC744 کسٹم ایکٹ 1969 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کا پان پراگ چھالیہ اور سگریٹ سمیت گاڑی کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔