افسران عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ،ضیاء لانگو

  • December 2, 2018, 12:04 am
  • National News
  • 49 Views

خالق آباد(این این آئی)صوبائی وزیر جنگلات و جنگلی حیات میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ خالق آباد اورقلات کی ترقی میرا مشن ہے اسے ہر صورت میں پورا کیا جائے گا اور جاری تقیاتی کاموں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ یہ بات انہوں نے حاجی دلمراد لہڑی کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قلات ڈسٹرکٹ میں تمام محکموں کے افسران اپنی ڈیوٹی پر موجود ر ہیں اور عوامی خدمت میں کوئی کمی نہ چھوڑیں افسران کی غیر حاضری اور غفلت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے قلات ڈسٹرکٹ سے ڈگری حاصل کرکے ملازمت حاصل کرنے والے ڈاکٹروں کے بارے میں کہا کہ ایسے ڈاکٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ واپس آکراپنے ضلع میں اپنے عوام کی خدمت کریں جوکہ انکا فرض ہے بصورت دیگر ایسے ڈاکٹروں کو ہر صورت ضلعی ہیڈکوراٹر ہسپتال قلات میں تعینات کردیا جائے گا۔