بی این پی کا اہم اجلاس ، انتخابی سرگرمیاں تیز کرنیکی ہدایت

  • December 5, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ 26 کوئٹہ III کے پارٹی کے یونٹ سیکرٹری ‘ ڈپٹی سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران اور پارٹی کے سینئر ممبران کا اہم اجلاس ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں منعقد ہوا مہمان خاص پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ اعزازی مہمان پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ تھے پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے اراکین نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ‘ ساجد ترین ‘ غلام نبی مری ‘ ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار ‘ قاری اختر شاہ کھرل سمیت دیگر بھی موجود تھے اجلاس میں حلقہ 26 کوئٹہ IIIکے تعلق رکھنے والے پارٹی کے عہدیداروں نے پارٹی کی جانب سے حلقے کے الیکشن کے حوالے کمیٹی کے سامنے اپنی تجاویز پیش کیں اس موقع پر حلقہ 26 کوئٹہ III سے انتخابی سرگرمیوں میں جائزہ لیا گیا پارٹی کے کارکنوں سے کہا گیا کہ وہ اس حلقے میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر کے سیاسی جدوجہد میں تیزی لائیں عوامی رابطہ مہم کو تیز کریں پارٹی رہنماؤں نے 25جولائی کے انتخابات میں اس حلقے سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروں ‘ ہمدردوں اور کارکنوں کے جدوجہد کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تمام تر سازشوں اور مخالفت کے باوجود پارٹی کے امیدوار کے کامیابی کیلئے جدوجہد کی علاقے کے عوام نے پارٹی کے اصولی موقف اور پالیسی و جدوجہد سے اتفاق کرتے ہوئے بھاری ووٹ پارٹی کے حق میں دلوائے حالانکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقے میں پارٹی کے انتخابی مہم کیلئے طرح طرح کے مسائل اور مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی بی این پی یہاں کے تمام اقوام کے اجتماعی قومی حقوق کی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے ترقی پسند لبرل روشن خیال جماعت کی حیثیت سے تمام تر تعصبات سے بالاتر ہو کر بلا رنگ ونسل مذہب ‘ فرقہ و علاقے کے اجتماعی قومی مفادات ‘ ساحل وسائل پر واک و اختیار کے حصول ‘ یہاں پر ہر قسم کی نفرت کی سیاست کی بیخ کنی پر یقین رکھتے ہیں سیاست کو عبادت کا درجہ دیتے ہوئے یہاں کر لوگوں کی خدمت کرنے اور ان کی دہلیز تک تمام بنیادی حقوق‘ سہولیات کی فراہمی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچ پشتون ‘ ہزارہ اور دیگر تمام اقوام کے مکاتب فکر کے درمیان امن آشتی ‘ بھائی چارگی کی فضاء کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی جدوجہد کو اولیت دیتی ہے کیونکہ بالادست اور استحصالی قوتوں نے ہمیشہ یہاں کے عوام کو آپس میں دست و گریبان کرنے کیلئے مصنوعی بحران پیدا کر کے یہاں کے عوام کی توجہ ان کے بنیادی حقوق اور صوبے کی جدوجہد سے توجہ ہٹانے کیلئے آمرانہ اور توسیع پسندانہ پالیسیوں کو تقویت دی انہوں نے کہا کہ 25جولائی کے الیکشن میں یہاں کی تمام اقوام نے بی این پی کی اصولی سیاست اور قومی ایشوز پر موقف کی تائید اور حمایت کرتے ہوئے اپنے قیمتی ووٹ سے بڑی جماعت کی حیثیت دی اور پارٹی یہاں کے عوام کے اعتماد ‘ بھروسہ کو کسی بھی صورت میں ٹھیس نہیں پہنچائے گی کیونکہ پارٹی قیادت آئین و منشور کا بنیادی مقصد یہاں کے عوام کے حقوق کی دستیابی اور وسائل پر واک و اختیار ہے اس مقصد کیلئے پارٹی نے مراعات ‘ اقتدار کو رد کرتے ہوئے صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی 6نکات پیش کر کے ثابت کیا کہ بی این پی حقیقی معنوں میں صوبے کے عوام کو بحرانی مسائل اور کیفیت سے نکالنے کیلئے مخلصانہ انداز میں جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ۔