کرپشن ایک معاشی قتل اور دہشت گردی ہی ایک قسم ہے ،گورنر بلوچستان

  • December 6, 2018, 11:29 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاکہ بلا شک وشبہ کرپشن ایک معاشی قتل اور دہشت گردی ہی ایک قسم ہے جس کے ہوتے ہوئے نہ توکوئی ملک ترقی کی منازل طے کرسکتا او رنہ ہی عوام کو ان کے حقوق پہنچا ئے جا سکتے ہیں ۔ضروری ہے کہ ہم سب ملکر اس ناسور کے خلاف جنگ لڑ ئیں ورنہ بد عنوانی کاروناسالوں سال روتے ر ئینگے اور ترقی کے ثمرات سے محروم رینگے ۔ان خیالات کااظہار انہوں انسداد بد عنوانی کے دن کی مناسبت سے منعقدہ سیمنار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آج کے طلباء کی صحیح خطو ط پر رہنمائی اور بدعنوانی کے خلاف ذہن سازی نہ صرف آئیندہ آنے والی نسلوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے گی ۔بلکہ طلباء کے مابین عنوانی کے تذارک کیلئے مضمون نو یسی ،تقا ریر ،خطا طی اوردیگر مقابلے معاشرے کی درست سمت تعین کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی ۔انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بد عنوانی کا زہر ہمارے معاشرے میں اسی قدرسرایت کر چکا ہے کہ ہم غلط اور صحیح کی پہیچان بھول چکے ہیں ۔بد قسمتی سے بدعنوانی ، رشوت ستانی ، اقرباء پروری اور اختیارات کے نا جا ئزاستعمال کو حق سمجھ کرکیا جارہاہے ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ معاشرے کی فلاح وبہبود اور تعمیرو ترقی اداروں کے استحکام سے مر بوط ہیں ۔جہاں ادارے مضبوط ہونگے وہاں قانون کی پاسداری اور خوشحالی کے موقع میسر ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکو مت اداروں کے استحکام کے لیے تمام وسائل بروے کار لانے کی بھرپور کو شش کررہی ہے ،
حکومت اورنیب کی کاو شوں سے بلوچستان میں ترقیاتی عمل کو قوانین ضوابطہ کے مطابق ڈھالاجارہاہے ۔جس سے قومی وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بناتے ہوئے صوبے میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی ۔ قبل ازیں ڈائر یکٹر جنرل قومی ااحتساب بیو رومحمد عابدجاوید اورڈاکٹر عطاء الرحمن نے بھی سیمنار کے شرکاء سے خطاب کیا ۔آخر میں گو رنر بلوچستان نے متظمین اور طلبہ میں اسناد اور یادگار ی شیلڈتقسیم کیے ۔