دہشت گرد ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں ،گورنر

  • December 7, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان کی زیر صدارت کوئٹہ میں پیغام پاکستان کانفرس کا انعقاد صوبائی وزراء ، تمام مکاتب فکر کے علما کرام۔مدارس کی تنظیمات کے نمائندوں کی شرکت فرقہ پرستی اور لسانی تعصبات کا قلع قمع کرنے کرکے پاکستان کو عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا گورنر ہاوس میں پیغام کانفرس کے انعقاد کیا گیا جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے علاوہ صوبائی وزراء نے شرکت کی علما کرام نے کہا کہ دہشت گرد ہماری کمزوریوں سے فائدہ اٹھا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے چاہتے ہیں اسلئے ہماری شناخت پاکستانی اور مسلمان سے ہونی چاہئے اسلام امن اور سکون کا مذہب ہے اور بیرونی دنیا کو بھی اسلام کا اصل چہرہ ہمیں دکھانا ہوگا پیغام پاکستان کے پیلٹ فارم سے ملت کو اکھٹا کیا گیا ہے تقریب سے گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یاسین زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا قیام پاکستان عطیہ خداوندی ہے پاکستان کو عظیم تر بنانے کا کام ابھی جاری ہے ہمیں اسی مضبوط اور مستحکم پاکستان کیلئے جدوجہد کرنی ہے جس میں قوم کا اعلی ارفع مقام ہو پاکستان کی بڑی ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہیں انتہا پسندی اور فرقہ پرستی کا عمل قوم کو تقسیم در تقسیم کررہا ہے اس کا قلع قمع کرنا ہوگاتاکہ فکری انتشار سے بچ کرقومی اتحاد کو یقینی بنایا جاسکے تخریبی فکر کا مقابلہ کرنے کیلئے تعمیری فکر اور دینی بنانیے کی ضرورت ہے گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان کے بیانئے کو ملک کے چپے چپے میں عام کرنے کی ضرورت ہے۔