وزارت خارجہ کی جاں بحق خاتون افسر اور شوہر کی نماز جنازہ ادا

  • December 9, 2018, 8:53 pm
  • Breaking News
  • 475 Views

زارت خارجہ کی جاں بحق خاتون افسر سید فاطمہ اور شوہرسید شعیب حسن کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کردی گئی ۔

نماز جنازہ میں ترجمان دفتر خارجہ ، لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،جوڑے کی تدفین آبائی علاقے اٹک میں ہوگی۔


وزارت خارجہ کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر سید شعیب حسن ہنزہ میں ہوٹل کے کمرے میں مبینہ گیس لیکیج کی وجہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ گزشتہ روز مرحومہ سیدہ فاطمہ کے گھر تعزیت کیلئے گئیں، وزیر خارجہ نے بھی تعزیتی پیغام میں سیدہ فاطمہ اور ان کے شوہر کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

جوڑے کی نماز جنازہ میں وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور لواحقین کے علاوہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

دونوں کی شادی 25 نومبر کو ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ ہنی مون پر ہنزہ گئے تھے،جوڑے کی میتیں پوسٹ مارٹم کے بعد بذریعہ سڑک آج صبح اسلام آباد منتقل کی گئی تھیں۔

سیدہ فاطمہ دفترخارجہ میں عوامی سفارتکاری سیکشن میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور تعلق 42 ویں کامن سے تھا، سیدہ فاطمی 10دن پہلے ہی فرانس سے لینگویج کورس مکمل کرکے پاکستان پہنچیں تھیں۔