سال کے بہترین رپورٹرکا ایوارڈ کفایت علی کے نام

  • December 10, 2018, 11:44 pm
  • National News
  • 43 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں سالانہ آگاہی ایوارڈز میں92نیوز کوئٹہ بیورو کے رپورٹر کفایت علی نے2کیٹیگریز میں سال کی بہترین رپورٹس کا ایوارڈ اپنے نام کر لیاکفایت علی کی بلوچستان کی تاریخی ٹنلز اور ریل کے سفر کوثقافتی ورثے جبکہ بہار پر مبنی رپورٹ کو ماحولیات کی کیٹیگریز میں بہترین رپورٹس کاا یوارڈ ملا گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں سالانہ آگاہی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے صحافیوں نے شرکت کی ایوارڈز کے دوران مجموعی طورپر 46کیٹیگریز رکھی گئیں تھیں جن میں کھیل،ثقافت،قومی ورثہ،تعلیم،سی پیک،پولیس،صحت اور دیگر شامل تھیں ایوارڈزتقریب کے دوران 92نیوز کوئٹہ بیورو کے رپورٹر کفایت علی کی جانب سے بنائی گئی بلوچستان کی تاریخی سرنگوں اور ریل کے سفر پر مبنی رپورٹ کوثقافت و قومی ورثہ جبکہ بہار کے موسم پر پھولوں پر مبنی رپورٹ کو ماحولیات کی کیٹیگریز میں ایوارڈ سے نوازا گیا،کفایت علی کا کہنا ہے کہ92نیوز کا شکرگزار ہوں جنھوں نے بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا جس میں ہم اپنی صلاحیتیں دکھاسکتے ہیں،ایوارڈز ملنے پر کفایت علی کا کہنا تھا کہ 92نیوز کاشکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کے مہیا کردہ پلیٹ فارم سے رپورٹس کو پیش کیا گیااور میڈیا انڈسٹری کے سب سے بڑی ایوارڈز میں ان رپورٹس کو پذیرائی ملی۔