خشک سالی متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قراردیا جائے ، عبدالحق ہاشمی

  • December 10, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ گیارہ اضلاع کوآفت زدہ قراردیکر ٹیکسز،یوٹیلٹی بلزمعاف،بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیکرگیس کی سہولت دی جائے اوران اضلاع میں چھوٹے بڑے ڈیمز کی تعمیرو زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیں ۔صرف راشن وٹینٹ پہنچانا کافی نہیں ۔صوبے کے اکثر اضلاع خشک سالی ،پانی کی قلت ،بیماریاں ،زراعت ومعیشت کی تباہی کا شکارہیں حکومتوں صرف تماشا اور بڑی تباہی کا انتظار کیا ہے جوقابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بنجر ہونے ،عوام کو مزید پیاساکرنے سے بچانے کیلئے حکومت کو خشک سالی سے نمٹنے کے فی الفور وبروقت اقدامات کرنے چاہئیں خشک سالی ،پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مستقل حل وبلوچستان کو تھر وریگستان بننے سے بچانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں ۔کئی سالوں سے بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلارہے تھے مگر حکمرانوں نے بچانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھائے حکمران پانی سرسے گزرجائیں تب ہوش میں آتے ہیں جو مناسب نہیں ۔بلوچستان کو بنجر وریگستان بننے سے بچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد دیکر کئی سالوں سے خشک سالی سے متاثرہ علاقے کے عوام شدید مسائل وپریشانیوں کا شکار ہیں اوپر سے بے روزگاری اور غربت نے عوام کی حالت تباہ کر دی ہے ۔