مدارس کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا:حافظ حسین احمد

  • December 12, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ (آئی این پی)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد، جمعیت کے رہنما سابق صوبائی وزیر مولانا حسین احمد شرودی، مولانا سید عبدالطیف شاہ، مولانا سید عطاء الرحمن شاہ، مولوی محمد طاہر توحیدی، حافظ زبیر احمد اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مدارس کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، مدارس لاوارث نہیں قوم کا ہر فرد مدارس کے دفاع کے لیے میدان میں آئے گا۔گذشتہ روز مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد سے سابق صوبائی وزیر مولانا حسین احمد شرودی نے ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی، بین الاقومی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جمعیت کے رہنماؤں نے جاری بیان میں مزید کہا کہ مدارس کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر محاذ پر پر امن طریقے سے جنگ لڑی ہے اور لڑتے رہیں گے ،موجودہ حکمرانوں کے مدارس کے خلاف خطرناک عزائم ہیں سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں کے عزائم بھی خاک میں ملادیں گے، انہوں نے کہا کہ مدارس نے ملک و ملت کو ہمیشہ صالح قیادت فراہم کی ہے مدراس امن و سلامتی کے گہوارے ہیں۔