9 افراد کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق

  • December 13, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 111 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے سلسلے میں قائم کمیشن کی کوئٹہ میں چوتھے روز بھی سماعت ہوئی، چار روز کی سماعت کے دوران مجموعی طور پر 49لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے،جن میں سے نو لاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی، کوئٹہ کے سول سیکرٹریٹ کے جمالی ایڈوٹوریم میں ہونے والی سماعت کی سربراہی لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق قائم کمیشن کے رکن جسٹس ریٹائرڈ فضل الرحمان نے کی ،آج چوتھے روز گیارہ لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کی گئی، دوران سماعت دولاپتہ افراد کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق ہوگئی محکمہ داخلہ کے مطابق بازیاب ہونے والے افراد پچھلے چار سے پانچ سال تک لاپتہ تھے ، چار روز کے دوران مجموعی طور پر 49لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت مکمل ہوگئی،جن میں 9 لاپتہ افراد کے رشتہ داروں نے ان کے اپنے گھر پہنچ جانے کی تصدیق کی ،کمیشن کوئٹہ میں دس دسمبر سے 15دسمبر تک سماعت کرے گا،ان چھ روز کے دوران مجموعی طور پر 68لاپتہ افرادکے کیسز کی سماعت کی جائے گی۔