کوئٹہ ، تحریک طالبان کا اہم دہشتگرد گرفتار اسلحہ وگولہ بارود برآمد

  • December 13, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 191 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سی ٹی ڈی بلوچستان نے کوئٹہ میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کر لیا سی ٹی دی کے مطابق سی ٹی ڈی کوئٹہ نے مختلف واقعات میں مطلوب اہم دہشت گرد خدائے رحیم عرف ملا کو سریاب روڈ کلی ملک یار محمد چکی شاہوانی سے گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے تین کلو دھماکہ خیز مواد ایک عدد نائن ایم ایم پسٹل، دو عدد ہینڈ گرینڈ اور دیگر مواد برآمد کر لیا ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ انہوں نے سال2015 میں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کیا اور دہشت گردی کی وارداتوں کو انکشاف کیا 6-02-2016 کو ڈسٹرکٹ کور کے سامنے ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کروایا19-05-2016 کو بوسہ منڈ ی میں آر آر جی کے ٹرک پر بم دھماکہ10-05-2016 کوٹریفک پولیس چیک پوسٹ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے بم دھماکہ کیا 11-08-2016 کو وفاقی شریعت کورٹ کے جج ملک ظہور شاہوانی پر الخیر ہسپتال کے نزدیک بم دھماکہ13-09-2016 کو پولیس وین سریاب روڈ نزد گیلو پیٹرول پمپ پر بم دھماکہ کیا ملزم سے تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے۔دریں اثناء سرکاری ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز اور حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد کی تحصیل چھتر کے علاقے بکٹر میں کاروائی کرتے ہوئے 6اینٹی ٹینک مائینز ،دس کلو وزنی دو بم ،15کلو دھماکہ خیز مواد،دو دستی بم ،اور ایک آرپی جی سیو راونڈبرآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا سیکورٹی فورسز کے مطابق یہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی اور تخریب کار وں کے منصوبے کو ناکام بنادیا گیا ہے تخریب کارڈیرہ مرادجمالی اور جھل مگسی کے علاقے میں تخریب کاری کی نیت سے مواد اور بموں کو استعمال کرنا چاہتے تھے ۔ڈیرہ اللہ یارمیں گورنمنٹ ہائی اسکول میں مشتبہ شخص کی آمد پر بم کی افواہ ،اساتذہ اور طلبہ کی دوڑیں لگ گئیں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے پہنچ کر اسکول کو کلیئر کروا دیا تفصیلات کے مطابق:۔ڈیرہ اللہ یار میں گورنمنٹ ہائی اسکول بھٹی محلہ میں مشتبہ شخص کی آمد کے بعد بم کی افواہ پھیل گئی جسکے باعث اساتذہ اور طلبہ شدید خوف ہراس میں اسکول سے باہر نکل گئے اور فوری طور پر ڈیرہ اللہ یار تھانہ کی پولیس کو اطلاع دی گئی بم کی اطلاع ملتے ہی پولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ کے ہمراہ ہائی اسکول بھٹی محلہ پہنچ گئی اور پورے اسکول کے تمام کلاس رومز اور ہیڈ ماسٹر کے کمرے کو سرچ کرکے کلیئر قرار دیا گیا طلبہ اور اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک مشتبہ شخص اسکول میں داخل ہوا جسکے ہاتھ میں پانچ کلو گرام کا ایک ڈبہ تھا مشتبہ شخص کے اسکول میں داخل ہوتے ہی کسی نے بم کی افواہ پھیلا دی جس کی وجہ سے اساتذہ اور طلبہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور مشتبہ شخص فوری طور پر اسکول سے نکل کر رفوچکر ہوگیا پولیس نے مشتبہ شخص کی تلاش شروع کردی ہے ۔