بلوچستان ، حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق 3زخمی

  • December 13, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 62 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے سبی اور اوتھل میں مختلف حادثات وواقعات کے دوران خاتون سمیت تین افراد جاں بحق تین زخمی،دکی میں چار کانکن گیس سے دم گھٹنے کے باعث بیہوش ہوگئے تفصیلات کے مطابقپولیس ذرائع کے مطابق صدر پولیس سبی کے حدور کوئٹہ سبی پھاٹک قومی شاہراہ پر صدر پولیس کی گاڑی گشت پر تھا کہ دوران گشت سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکر گئی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار شربت خان اور اس کی ہمشیرہ ماہ بی بی موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ موٹر سائیکل سوارشربت خان کی اہلیہ حسینہ بی بی سمیت دو پولیس اہلکارزخمی ہو گئے زخمیوں میں ہیڈ محرر عبدالغفار اور کانسٹیبل مولابخش شامل ہیں واقع کے بعدھلاک و زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں پرڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیاجبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے پولیس کے مطابق تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثہ کس طرح پیش آیا ہے،لسبیلہ پولیس کے اہلکار ثناء اللہ رونجھو ولد محمد نے ساحلی علاقے گڈانی میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔متوفی کی ڈیوٹی گڈانی میں تھی اور بیلہ کے مضافاتی علاقے اسماعیلانی کے گوٹھ کماچہ کا رہائشی تھا۔متوفی کی لاش سول ہسپتال بیلہ لائی گئی جہاں لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ اور ہسپتال اسٹاف نے نعش وصول کی۔ جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد نعشں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ذرائع کے مطابق خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔دریں اثناء چمالنگ کے علاقے انگور شیلا میں کوئلہ کان میں گیس بھرنے سے 4کانکن بے ہوش ہوگئے ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے کانکنوں میں عبدالمطلب،ضیا الحق ،رحیم اللہ اور عصمت شامل ہیں ۔کانکنوں کو لوگوں نے اپنی مدد اپ کے تحت کان سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیئے گئے ہیں۔