کوئٹہ ،زیارت اور قلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

  • December 13, 2018, 11:12 pm
  • National News
  • 144 Views

کوئٹہ( این این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اور قلات میں درجہ حرات نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا شدیدسردی میں گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ ،زیارت اورقلات میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا ہفتہ کو کوئٹہ میں درجہ حرات منفی 5،زیارت میں منفی 7اورقلات میں منفی 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ شدت آئندہ 48سے 72گھنٹے تک برقرار رہے گی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر کم ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید سردی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور لوگ کوئلہ اور لکڑی جلاکر سردی کی شدت کو کم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ دکانداروں نے بھی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئلہ اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔