ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت

  • December 14, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 57 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک) ڈاکٹر ایکشن کمیٹی نے نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لئے بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی واقعے کی تحقیقات جاری ہے کوئٹہ میں نیورو سرجن کے اغوا ء پر ڈاکٹر ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹروں کی مختلف تنظیموں اور پیرامیڈکس میں شرکت کی اجلاس میں واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ نیورو سرجن ڈاکٹر خلیل ابراہیم کو 48 گھنٹوں میں بازیاب کیا جائے ورنہ سخت اقدام اٹھایا جائے گاڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اغوا کی وارداتوں کے سبب وہ عدم تحفط کا شکار ہیں اب سو کے قریب ڈاکٹرز ملک اور صوبہ چھوڑ چکے ہیں،دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ تھانہ بجلی روڈ پر درج کرکے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی تٹیم تشکیل دیدی جبکہ جے آئی ٹی کے لئے مراسلہ بھی محکمہ داخلہ بلوچستان کو ارسال کر دیا گیادوسری طرف ڈی آئی جی کوئٹہ نے گزشتہ رات نیرولوجسٹ ڈاکٹر ابراہیم کے اغواپر جے آئی ٹی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ کو خط ارسال کردیا ہے، جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی جمع کرلئے گئے ہیں۔