پی بی 26میں ضمنی الیکشن 31دسمبر کو ہوگا، تیاریاں مکمل

  • December 14, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 136 Views

کوئٹہ (آئی این پی)الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ پی بی 26میں 31دسمبر کو ہونیوالے الیکشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں جبکہ سکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی خدمات انجام دینگے۔صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان نیاز احمد بلوچ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔ الیکشن کے لئے 49پولنگ سٹیشنز میں 28مردوں کے، 19خواتین کے اور 2مشترکہ پولنگ سٹیشنز جبکہ 17 پولنگ بوتھ میں 103مردوں اور 69خواتین کے ہونگے۔پی بی 26کوئٹہ کے تمام پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ۔ پی بی 26کوئٹہ تھری میں میں 57ہزار 6سو 75ووٹرز میں 35ہزار 3سو 38مرد اور 22ہزار 3سو 37خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جبکہ انتخاب میں 18امیدوار میدان میں ہیں۔پی بی 26کی نشست 25جولائی کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کو پاکستانی شہریت کے معاملے پر عدالت کی جانب سے انتخابات کالعدم قرار دیے جانے کے بعد اس حلقے میں انتخابات دوبارہ منعقد کیے جا رہے ہیں۔