معصوم بچوں کا قتل عام المناک واقعہ تھا، شازین بگٹی

  • December 16, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 66 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک) جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا ہے کہ پشاور کے علاقہ ورسک میں آرمی پبلک اسکول میں چار سال قبل پھول جیسے معصوم بچوں کو نشانہ بنانے کے واقعہ کی مذمت کرتا ہوں چار سال بعد آج بھی ہمارے دلوں میں سانحہ اے پی ایس کی یاد تازہ ہے دہشت گردوں کو کوئی مذہب قبیلہ نہیں دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی تاریخ میں المناک واقعہ تھا گولی لاٹھی اور بندوق سے کبھی کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا پاکستان کی عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائے معصوم بچوں کے والدین سے دلی ہمددری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پرمیڈیا سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹر ی میر شمس کرد ، چوہدری نوید احمد بھی موجود تھے جمہوری وطن پارٹی کے سر براہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا کہ چار سال قبل پشاور آرمی پبلک اسکول میں 132بچوں نے جام شہادت نوش کیا جو پاکستان کے مستقبل پر کاری ضرب تھی،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ بگٹی سوئی سبی سمیت بلوچستان دشت وبیابان ویران علاقہ ہے لیکن یہاں کے لوگوں کا وطن سے محبت کا لازاول رشتہ ہے ہم اپنے وطن کی سلامتی کیلئے کٹ مرنے کو بھی تیار ہیں دشمن کی ہر سازش کو متحد ومنظم ہوکر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کی شہیدوں کے درجات بلنداورلواحقین کو صبرجمیل عطاء فرمائیں ۔