سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن

  • December 16, 2018, 11:11 pm
  • National News
  • 183 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام , تقریب کے شرکا نے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی تفصیلات کے مطابق سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا کی یاد میں ڈسٹرکٹ سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام پروقار تقریب کا اہتمام تقریب کے شرکا نے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی تقریب کا انعقاد سپورٹس بورڈ کے چیئرمین چوہدری نعیم زرکون اور جنرل سیکرٹری ماسٹر محمد جان مری نے کیا، تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر میوند رائفلز کرنل محمد حماد تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ16دسمبر کا دن ہمیں اس سیاہ دن کی یاد دلاتا ہے جب دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔سانحہ اے پی ایس پشاور میں بچھڑ جانے والوں کی یاد میں ہمیشہ موجود رہے گی۔ اے پی ایس کے معصوم شہیدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ غمزدہ والدین سے دِلی ہمدردی کا اظہار۔ انہوں نیکہا کہ پوری قوم معصوم شہدا کے والدین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا انہوں نیکہا کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جس کی بدولت ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کو مستقل طور پر شکست دے سکتے ہیں افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ان ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دی ہیں ۔