پانی کے بغیر زندگی کا تصور بھی ناممکن ہے ، نورمحمد دمڑ

  • December 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 105 Views

؂ کوئٹہ(خ ن) صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نور محمد دمڑ کے زیر صدارت بورڈ آف ڈائریکٹر ز واسا کی میٹنگ ہوئی ۔ جس میں سیکریٹری پی ایچ ای عبدالفتح بھنگر ، ایم ڈی واسا مجیب الرحمن ، چیف انجینئر نظام جوگیزئی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اسکی وجہ سے انسان ،حیوانات اور نباتات زندہ رہتے ہیں ۔ پانی کے بغیر زندگی ناممکن ہے آج کل خشک سالی کی وجہ سے پانی کی کمی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ۔ لوگوں کی مشکلات پر قابو پانے کیلئے واسا اور محکمے کے اہلکاروں کو چاہیئے کہ عوام کو وافر پانی فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ واسا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے محکمے کے تمام ٖآفیسروں کو چاہیئے کہ وہ واسا کے اہلکاروں کو فعال کرنے کیلئے کوشش کریں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بذات خود عوام کی خدمت کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے دستیاب وسائل میں ہرممکن کوشش کروں گا تاکہ عوام کے بنیادی نوعیت کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوسکیں ۔ اجلا س کے اختتام پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑنے تمام اراکین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ ہونے والے اجلاس میں سب اراکین کی موجودگی اشد ضروری ہے ۔