بلوچستان کے وسائل سے پورا ملک استفادہ کرسکتا ہے ، ڈاکٹر عشرت حسین

  • December 20, 2018, 12:24 am
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ (خ ن )وزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر عشرت حسین نے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی اور سیکرٹری خزانہ نو رالدین مینگل سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے صوبائی وزیر کو اپنے دورہ بلوچستان کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے سمیت مختلف محکموں کے وزراء چیف سیکرٹری اور دیگر سیکر ٹریز سے سروس انفارمز ،سروس اسٹر یکچر و دیگر متعلقہ امور پر مشاورت اور وفاقی حکومت جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بات چیت کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا صوبہ ہمارے ملک کاوہ اہم صوبہ ہے ۔جہاں کے مسائل اور وسائل سے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورا ملک استفا دہ حاصل کرسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اور سی پیک جیسے بڑے منصو بے سے یہاں کے عوام کو روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے اور عنقریب بلوچستان ملکی اور عالمی سطح پر ایک ترقی یافتۃ اور خو شحال علاقہ شمار کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملکی سطح کے مسائل اور اداروں میں پائی جانے والی مشکلات میں بہترحکمت عملی کے بغیر اداروں کو چلانا اور متعلقہ شعبوں کے ماہر ین سے استفاد حا صل نہ کرنا ہے ۔اس موقع پر وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی اور سیکر ٹری خزانہ نو رالدین مینگل نے وزیر اعظم کے مشیر کو محکمہ خزانہ کا کردگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وزارت خزانہ کاقلمدان سنبھا لنے کے بعد انہوں نے محکمے کی کا رکردگی کو بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جس کے پہلے مرحلے میں ر شوت خوری ، کر یشن اور اقر با اپروری کے سدباب کیلئے فنانس ڈیپا رٹمنٹ میں صلا حیتوں کے حامل ایماندارآفیسر ان کو تعینات کیا گیا ۔کیونکہ ماضی میں خزانہ ساسکینڈال کے وجہ سے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی ساکھ جس طرح سے متاثر ہوئی تھی وہ ہم دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں مالی خسارے کی وجہ سے ترقیاتی کاموں کو مکمل بند کیا گیا اور غیر ترقیاتی فنڈزمیں کی اتنہائی حکمت سے کام لیتے ہوئے تنخواہ ،پنشن،ودیگر ضروری کاموں کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین روز کی انتھک محنت اور کو ششوں سے اب الحمد اللہ صوبے کی مالی خسارے پر کسی حدتک قابوپالیا گیا ہے اور حال ہی میں ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کا اجراء کیا گیا اور ہماری کو شش ہے کہ باقی ماندہ فنڈز کو اپریل تک فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اب محکمے کی کارکردگی میں اضافے کے لیے بہتر حکمت عملی کے تحت تما م امور انجام دیئے جارہے ہیں اور اس بہتر حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں ۔