بلوچستان حکومت کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن پانچ سال انتظار کرے ، منظور کاکڑ

  • December 20, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 120 Views

کوئٹہ(ویب ڈٖیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے اپوزیشن پانچ سال انتظار کریں اتحادی جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں اور اگر کوئی اختلاف ہوتا تو ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار کی حمایت نہ کر تے اتحادی جماعتیں ایک پیج پر ہیں او ر پانچ سال میں بلوچستان کی تقدیر بدل دیں گے اور بے روزگا رنوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی31 دسمبر کو ہونیوالے ضمنی انتخاب میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت کر تے ہیں اور انتخابی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی دفتر میں ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی قائدین احمد علی کوہزاد ، امیدوار قادر نائل ، رضا وکیل ایڈووکیٹ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر بی اے پی کے میر اسما عیل لہڑی، میر خدا بخش لانگو اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجود تھے منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد حکومت بنانے کے مرحلے میں ہزار ڈیموکریٹک پارٹی سے رابطہ ہوا تو ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی سمیت عوامی نیشنل پارٹی، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے حکومت بنانے میں بلوچستان عوامی پارٹی کا ساتھ دیا حلقہ پی بی26 پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلی احمد علی کوہزاد کے خلاف فیصلہ آیا تو ہم نے اس کے ساتھ اتحاد کی جائے جو ظلم کا شکار ہوں انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے لیاقت ہزارہ کو حلقہ پی بی26 پر امیدوار نامزد کیا تھا تا ہم طویل مشاورت کے بعد اور حکومتی اتحاد ہونے کے ناطے ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار قادر نا ئل کی حمایت کی اور اپنا امیدوار دستبردار کرایا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے بھی ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کی حمایت کی ہے اور ہم اتحادی سب مل کر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرائیں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت میں شامل جماعتوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے مخالفین کو کبھی بھی موقع نہیں دینگے کہ وہ موقع سے فائدہ اٹھائیں اب بھی اکثریت ہمارے پاس ہے اور جام کمال اپنی مدت پورے کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ سردار اعظم موسیٰ خیل مرحوم کے انتقال کے بعد خالی ہونیوالے نشست پر حکومتی اتحاد مشترکہ امیدوار لائیگا انتخابات میں کانٹے دار مقابلہ ہوگا ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد کہزاد نے کہا ہے کہ چالیس سال بعد حلقہ بندیوں کے بعد ہزارہ قوم کو کوئٹہ میں مناسب نمائندگی ملی تا ہم میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس پر بحث نہیں کرینگے اور ضمنی انتخابات میں تعصب کو ہوا دینے والی جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔